مارکٹس
عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ
- پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ30 رنگٹ یا 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 4,577 رنگٹ فی میٹرک ٹن تک پہنچ گیا
عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملائیشین پام آئل کے سودے بدھ کو بڑھ گئے جو کہ گزشتہ سیشن میں معمولی گراوٹ کے بعد متبادل خوردنی تیلوں کی مضبوط قیمتوں اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ہوا۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر ستمبر میں ترسیل کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ ابتدائی کاروبار کے دوران 30 رنگٹ یا 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 4,577 رنگٹ (1,123.19 ڈالر) فی میٹرک ٹن تک پہنچ گیا۔
گزشتہ سیشن کے دوران اس معاہدے میں 0.07 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی تھی۔



















Comments