کھیل
اسپین کی آخری لمحات میں فتح، رونالڈو کے سفر کا مایوس کن اختتام
- میکل میرینو نے 91 ویں منٹ میں گول کرکے اسپین کو سنسنی خیز کامیابی دلا دی
متبادل کھلاڑی میکل میرینو کے آخری لمحات میں کیے گئے شاندار گول کی بدولت اسپین نے پرتگال کو 1-0 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
اس ہار کے ساتھ ہی فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کے ورلڈ کپ کیریئر کا انتہائی مایوس کن اور تلخ اختتام ہو گیا، جو میچ کے بعد اپنے آنسو چھپاتے نظر آئے۔
70 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے کھیلا گیا یہ ہائی پروفائل میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ جب میچ اضافی وقت میں داخل ہوتا دکھائی دے رہا تھا تو 91 ویں منٹ میں فیران ٹورس کے پاس پر میرینو نے فیصلہ کن گول کرکے پرتگال کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اب کوارٹر فائنل میں ہسپانوی ٹیم کا مقابلہ بیلجیئم سے ہوگا۔





















Comments