BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
پاکستان

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان امن کوششیں جاری رکھے گا، اسحاق ڈار

  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو
شائع June 29, 2026 اپ ڈیٹ June 29, 2026 12:13am

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران خطے میں حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

شہزادہ فیصل نے کہا کہ وہ باہمی طور پر موزوں تاریخوں پر جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کا نائب وزیراعظم نے خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد عملی شکل اختیار کرے گا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے وزیرِاعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور برادرانہ جذبے کو سراہا۔

قبل ازیں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور و سلامتی پالیسی کایا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق کایا کالاس نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی تکمیل میں پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کو سراہا، تاہم حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقوں کے درمیان رابطے اور بات چیت کے ذرائع ہر صورت کھلے رہنے چاہئیں۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کو مشرقِ وسطی میں امن اور استحکام کے لیے ایک جامع فریم ورک کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام فریق جنگ بندی کے معاہدے کی مکمل پاسداری کریں۔ دونوں رہنماں نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Comments

200 حروف