BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

شدید ترین ہیٹ ویو نے یورپ کو جکڑ لیا، فرانس میں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ

  • جرمنی، پولینڈ اور اٹلی میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی، فرانس کے کئی حصوں میں طوفان سے نظامِ زندگی اور بجلی کی فراہمی معطل
شائع اپ ڈیٹ

یورپ کے متعدد حصوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس دوران فرانس نے ریکارڈ توڑ ہیٹ ویو کے دوران ایک ہزار اضافی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

فرانسیسی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے مطابق گرمی سے ہونے والی زیادہ تر اموات معمر افراد کی ہوئی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ کیئر ہومز اور نجی گھروں سے ڈیٹا موصول ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 20 جون سے شروع ہونے والی یہ ہیٹ ویو یورپ کی تاریخ کی بدترین لہر ہے جس نے بجلی کی پیداوار، بنیادی ڈھانچے اور نظامِ صحت کو شدید متاثر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق انسانی سرگرمیوں کے باعث ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج) کے بغیر ایسی شدید گرمی کا ہونا ناممکن تھا۔

اتوار کو جرمنی، پولینڈ اور اٹلی میں پارہ 40 ڈگری کو چھونے کی توقع ہے، جبکہ فرانس کے کچھ حصوں میں طوفان کے باعث بجلی اور آمدورفت کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ شدید گرمی سے یورپی دریاؤں میں پانی کی سطح کم اور درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، جس سے ہنگری کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے جبکہ اٹلی کے دریاؤں میں سمندری پانی داخل ہونے سے زراعت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ پیاس بجھانے کی کوشش میں درجنوں افراد کے ڈوبنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ فرانس میں اگرچہ گرمی کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے، تاہم وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے اثرات اگلے 10 روز تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ طوفان کے باعث فرانس کے شمالی اور وسطی علاقوں میں 63 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہیں۔

Comments

200 حروف