BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
دنیا

بنگلہ دیش کا چین سے تجارتی خسارہ کم کرنے کا مطالبہ

  • بنگلہ دیشی وزیراعظم چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں
شائع June 26, 2026 اپ ڈیٹ June 26, 2026 02:45pm

بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے جمعہ کو بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی, اس دوران انہوں نے تجارتی خسارہ کم کرنے، برآمدات میں تنوع لانے اور ملک کے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے چین سے تعاون کی اپیل کی۔

بنگلہ دیشی وزیراعظم چین کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں جس کا آغاز بدھ کو ہوا تھا۔ فروری میں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا چین کا پہلا دورہ ہے۔

ڈھاکہ اپنے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں اور اہم ترقیاتی مالی معاونین میں شامل چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا بنانے کا خواہاں ہے۔

یہ دورہ وسیع سفارتی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ طارق رحمان بیجنگ اور نئی دہلی دونوں کے ساتھ تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ ان کی پیش رو شیخ حسینہ کو عمومی طور پر بھارت کے زیادہ قریب سمجھا جاتا تھا۔ اگرچہ طارق رحمان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ڈھاکہ اور نئی دہلی کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، تاہم سرحدی کشیدگی سمیت متعدد امور پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں۔

رحمان نے شی جن پنگ سے کہا کہ بنگلہ دیش کے تجارتی خسارے میں کمی کے لیے چین، بنگلہ دیشی برآمدات کو متنوع بنانے اور مزید مصنوعات کو چینی منڈی تک رسائی دینے میں تعاون کرسکتا ہے۔

ایک میڈیا پول رپورٹ کے مطابق رحمان نے کہا کہ ہم چین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بنگلہ دیش سے تازہ آم، کٹہل، امرود، آبی مصنوعات، خام چمڑا، جوٹ (سن) سے تیار کردہ اشیا اور دواسازی کی مصنوعات درآمد کرنے پر غور کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کو ہمارے بڑے دستخطی (اہم) منصوبوں پر عمل درآمد اور ہماری موجودہ صنعتی اکائیوں کو اپ گریڈ اور جدید بنانے میں چین کی مدد درکار ہے۔

بنگلہ دیش 2016 میں چین کے ’بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹومیں شامل ہوا تھا، جو کہ شی جن پنگ کی ایک اہم انفرااسٹرکچر اور ترقیاتی حکمت عملی ہے جس کا مقصد ایشیا، افریقہ اور یورپ کو آپس میں جوڑنا ہے۔

چینی حکومت کے ایک بیان کے مطابق چین بنگلہ دیش سے مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات درآمد کرنے، ملک میں سرمایہ کاری کرنے والی چینی کمپنیوں کی حمایت کرنے اور نئی توانائی، ڈیجیٹل معیشت، اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

Comments

200 حروف