BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آزادانہ آمدورفت کی حمایت کرتے ہیں، اسحاق ڈار

  • بحری آمدورفت بلا تعطل جاری ہے اور جہاز دونوں سمتوں میں معمول کے مطابق سفر کر رہے ہیں، وزیر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے اور اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں پر کسی قسم کا ٹول ٹیکس، سروس فیس یا دیگر چارجز عائد نہیں کیے جانے چاہییں۔

العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے تصدیق کی کہ موجودہ 60 روزہ مدت کے دوران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی فیس عائد نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بحری آمدورفت بلا تعطل جاری ہے اور جہاز دونوں سمتوں میں معمول کے مطابق سفر کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جہاز دونوں جانب آ جا رہے ہیں، اور ایک خلیجی ملک کے چھ جہاز 24 گھنٹوں کے دوران اس راستے سے گزرے ہیں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آباد اس وقت بھی مذاکراتی عمل میں سرگرم رہا جب بات چیت تقریباً ناکامی کے قریب پہنچ چکی تھی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی اقدامات نے سفارتی عمل کو جاری رکھنے میں مدد دی۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بعض عناصر نے معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی لبنان میں اسرائیلی حملے ہوئے، جن سے مذاکراتی عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرنے اور سفارتی کوششوں کی حمایت کی حوصلہ افزائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ ہو۔ جیسے ہی معاہدہ طے پایا، ہم نے لبنان میں اسرائیلی بمباری دیکھی، جس کا مقصد فریقین کو اشتعال دلانا اور مذاکراتی عمل کو روکنا تھا۔ دانشمندی کا تقاضا ہے کہ یہ سلسلہ رکے۔ دنیا کو اسرائیل کو باز رکھنے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر اور اردن سمیت علاقائی شراکت داروں کی حمایت حاصل رہی، جبکہ چین اور امریکہ نے بھی تعاون کیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 28 فروری سے اب تک وہ تقریباً 150 سفارتی رابطے کر چکے ہیں اور ان کے مطابق بحران کے حل کا واحد قابلِ عمل راستہ مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔

Comments

200 حروف