BR100 Decreased By (-0.83%)
BR30 Decreased By (-1.36%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.79%)
BAFL 61.10 Decreased By ▼ -0.26 (-0.42%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.20 (-0.74%)
BOP 35.20 Decreased By ▼ -0.85 (-2.36%)
CNERGY 8.22 Decreased By ▼ -0.22 (-2.61%)
DFML 20.04 Decreased By ▼ -0.85 (-4.07%)
DGKC 215.29 Decreased By ▼ -3.81 (-1.74%)
FABL 97.08 Decreased By ▼ -0.32 (-0.33%)
FCCL 56.90 Decreased By ▼ -1.17 (-2.01%)
FFL 18.13 Decreased By ▼ -0.24 (-1.31%)
GGL 22.69 Decreased By ▼ -0.27 (-1.18%)
HBL 298.40 Decreased By ▼ -6.02 (-1.98%)
HUBC 231.30 Decreased By ▼ -2.15 (-0.92%)
HUMNL 11.18 Decreased By ▼ -0.32 (-2.78%)
KEL 8.15 Decreased By ▼ -0.29 (-3.44%)
LOTCHEM 28.46 Decreased By ▼ -0.25 (-0.87%)
MLCF 100.52 Decreased By ▼ -1.95 (-1.9%)
OGDC 331.28 Decreased By ▼ -5.92 (-1.76%)
PAEL 42.75 Decreased By ▼ -0.98 (-2.24%)
PIBTL 17.94 Decreased By ▼ -0.28 (-1.54%)
PIOC 277.85 Decreased By ▼ -6.84 (-2.4%)
PPL 241.94 Decreased By ▼ -7.12 (-2.86%)
PRL 35.97 Decreased By ▼ -0.67 (-1.83%)
SNGP 116.84 Increased By ▲ 2.89 (2.54%)
SSGC 31.32 Increased By ▲ 0.69 (2.25%)
TELE 9.07 Decreased By ▼ -0.25 (-2.68%)
TPLP 10.24 Decreased By ▼ -0.80 (-7.25%)
TRG 66.68 Decreased By ▼ -3.16 (-4.52%)
UNITY 11.29 Decreased By ▼ -0.20 (-1.74%)
WTL 1.29 Decreased By ▼ -0.02 (-1.53%)
کاروبار اور معیشت

ملز میں ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم، اپٹما نے ایف بی آر کی تجویز مسترد کردی

  • کاٹن ٹریس ایبلٹی فریم ورک جننگ مرحلے سے شروع کیا جائے، کامران ارشد
شائع June 20, 2026 اپ ڈیٹ June 20, 2026 12:17pm

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے جمعہ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے صرف اسپننگ ملز میں ویڈیو مانیٹرنگ سسٹم نصب کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اسے غلط سمت میں اٹھایا گیا قدم قراردیا اور مطالبہ کیا کہ کاٹن ٹریس ایبلٹی فریم ورک اس کے بجائے جننگ مرحلے سے شروع کیا جائے جہاں خام کپاس پہلی بار باقاعدہ سپلائی چین میں داخل ہوتی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ ایسوسی ایشن حکومت کے دستاویزی نظام کو بہتر بنانے، ٹیکس چوری روکنے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کے مقاصد کی مکمل حمایت کرتی ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ کپاس کی تجارت میں بے ضابطگیوں کو روکنے کے لیے بنایا جانے والا کوئی بھی فریم ورک عملی، شواہد پر مبنی اور سپلائی چین کے درست مرحلے پر نافذ ہونا چاہیے۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ نارتھ کے چیئرمین اسد شفیع، سابق چیئرمین سید علی احسن اور عبدالرحیم ناصر، سینئر ایگزیکٹوز محمد علی چودھری اور ہارون الٰہی، سیکرٹری جنرل رضا باقر اور انرجی ایڈوائزر طاہر بشارت چیمہ بھی موجود تھے۔

چیئرمین اپٹما نے ایف بی آر چیئرمین کے ان حالیہ ریمارکس کی سخت الفاظ میں مذمت کی جن میں ملز میں ویڈیو مانیٹرنگ سسٹمز کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیکسٹائل اسپننگ سیکٹر میں محصولات کے نقصان کا الزام لگایا گیا تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اپٹما نے کبھی بھی ٹیکس مانیٹرنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی مخالفت نہیں کی تاہم ایف بی آر پر زور دیا کہ وہ صرف اسپننگ یونٹس میں کیمرے لگانے کے اپنے منصوبے پر نظر ثانی کرے۔ اس کے بجائے انہوں نے ایک جامع قومی کاٹن ٹریس ایبلٹی سسٹم کا مطالبہ کیا جو جننگ سیکٹر سے لے کر پوری ویلیو چین کا احاطہ کرے۔ایف بی آر چیئرمین کی جانب سے حالیہ ٹیلی ویژن انٹرویو میں محصولات کے نقصان کے مبینہ حجم کے جواب میں کامران ارشد نے ان دعووں کو مکمل طور پر غلط، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ یہ مارکیٹ کے حقیقی ڈیٹا کو نہ سمجھنے کا عکاس ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ تقریباً 1.5 ملین کاٹن بیلز پر 500 سے 700 ارب روپے کی مبینہ سیلز ٹیکس چوری کا مطلب یہ ہے کہ ایک بیل کی مالیت تقریباً 1.8 ملین سے 2.6 ملین روپے بنتی ہے، ایسی تعداد جسے انہوں نے تجارتی لحاظ سے ناممکن قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کاٹن بیل کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 85,000 سے 90,000 روپے ہے جو کہ (ایف بی آر کے بتائے گئے اعداد و شمار سے) کئی گنا کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے دعووں کی فوری تصحیح ضروری ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف