BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 56.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.04%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.46 Increased By ▲ 0.11 (0.36%)
CNERGY 13.17 Increased By ▲ 0.05 (0.38%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.40 Increased By ▲ 0.95 (0.49%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.97 Increased By ▲ 0.18 (0.34%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 19.15 Decreased By ▼ -0.41 (-2.1%)
HBL 307.50 Increased By ▲ 1.40 (0.46%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.16 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.66 Increased By ▲ 0.50 (0.54%)
OGDC 315.95 Decreased By ▼ -0.78 (-0.25%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.41 Increased By ▲ 0.39 (0.42%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.95 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 56.81 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، وزیراعظم

  • خطے میں غیر یقینی صورتحال کے دوران بلند ایندھن کی قیمتوں اور مہنگائی کے اثرات سے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے خرچ کیے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج (جمعہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی جائے گی۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ بندی اور امن کی جاری کوششوں سے ایران اور پاکستان کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شہباز شریف نے یاد دلایا کہ حکومت نے خطے میں غیر یقینی صورتحال کے دوران بلند ایندھن کی قیمتوں اور مہنگائی کے اثرات سے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے 128 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پاکستان اور ایران خوشحالی، اقتصادی تعاون اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کے نئے دور میں داخل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن معاہدے کی سہولت کاری میں اپنے کردار کے باعث عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، انہوں نے اسے قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ قرار دیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس امن معاہدے کو ممکن بنانے میں مدد کرنے پر پاکستان کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے ، یہ کامیابی ملک کی بڑھتی ہوئی سفارتی حیثیت کی عکاس ہے۔

وزیر اعظم نے خطے میں امن کے قیام کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کرنے پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی خدمات کا بھی اعتراف کیا۔

انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ قومی یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور کہا کہ یہ کامیابی پوری قوم کی ہے۔

وزیرِاعظم نے بتایا کہ ایک روز قبل انہیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی جنہوں نے مشکل وقت میں ایران اور اس کے عوام کی حمایت کرنے پر پاکستان اور اس کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں نے ایرانی صدر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے اور ان سے کہا ہے کہ پاکستان آمد پر پوری قوم ان کا گرم جوشی سے استقبال کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایرانی صدر پزشکیان نے بھی انہیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ایک پاکستانی وفد جنازے میں شرکت کرے گا۔

وزیرِاعظم نے اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون پر صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا اور امن اقدام کی حمایت کرنے پر ایران، امریکہ، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور چین کے کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے اس سفارتی کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور اس عالمی احترام پر اظہارِ تشکر کیا جو ملک کو حاصل ہوا ہے۔

Comments

200 حروف