وافی انرجی کی جانب سے چیئرپرسن اور سی ای او کی دوبارہ تقرری
- کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا
سعودی عرب کی معروف توانائی کمپنی وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (ڈبلیو ای پی ایل) جو پہلے شیل پاکستان لمیٹڈ کے نام سے جانی جاتی تھی نے منگل کو بورڈ چیئرپرسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کا اعلان کیا۔
لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے اپنے نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا گیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے غسان العمودي کو 16 جون 2026 سے تین سال کی مدت کے لیے دوبارہ بورڈ کا چیئرپرسن مقرر کیا ہے۔
مزید برآں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زبیر شیخ کو بھی تین سالہ مدت کے لیے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) دوبارہ مقرر کردیا ہے۔
کمپنی نے 2.16 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع رپورٹ کیا جبکہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں یہ منافع 873 ملین روپے تھا جو کہ 148 فیصد کی نمو ہے۔
وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ پاکستان میں قائم ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے۔ اس کمپنی کی اکثریت کی ملکیت وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے پاس ہے، جو ابوظہبی، متحدہ عرب امارات میں واقع ہے۔





















Comments