BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت نے 5 ہزار بنگلہ دیشی شہریوں کو حراست کے بعد ملک بدر کر دیا

  • یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات 2024 میں ڈھاکا میں سیاسی تبدیلی کے بعد کشیدہ ہو گئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں حکومت کی تبدیلی کے بعد بنگلہ دیشی شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 5 ہزار بنگلہ دیشی شہریوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گزشتہ ماہ 10 کروڑ سے زائد آبادی والی سرحدی ریاست مغربی بنگال کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران پارٹی نے غیر قانونی تارکین وطن کو شناخت کرنے اور ملک بدری کا وعدہ کیا تھا۔

اقتدار سنبھالنے کے بعد نئی ریاستی حکومت نے غیر دستاویزی بنگلہ دیشی باشندوں اور میانمار سے ہجرت کر کے آنے والے روہنگیا پناہ گزینوں کے لیے حراستی مراکز قائم کرنے کا حکم دیا۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے کولکتہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے دوران ریاست کے تمام اضلاع میں ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے، جہاں سے اب تک 4,800 بنگلہ دیشی شہریوں کو سرحد پار واپس بھیجا جا چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مزید 836 افراد اس وقت حراستی مراکز میں موجود ہیں اور انہیں بھی جلد ملک بدر کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات 2024 میں ڈھاکا میں سیاسی تبدیلی کے بعد کشیدہ ہو گئے تھے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں ماضی میں بھی بھارت پر الزام عائد کر چکی ہیں کہ وہ مناسب قانونی کارروائی کے بغیر بنگالی زبان بولنے والے مسلمانوں کو بنگلہ دیش دھکیل رہا ہے۔

دوسری جانب، بنگلہ دیش اور بھارت کی سرحدی فورسز کے سربراہان کے درمیان نئی دہلی میں ملاقات بھی متوقع ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Comments

200 حروف