BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراساں کرنے پر رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

  • ایم پی اے کو مومنہ اقبال کی جانب سے سائبر ہراسانی اور بلیک میلنگ کے الزامات پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے کا سامنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق یہ مقدمہ اداکارہ کی درخواست پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر کے متن میں ملزم ثاقب چدھڑ، ان کی اہلیہ سمیرا خان اور دیگر ساتھیوں پر سائبر ہراسانی، بلیک میلنگ اور غیر قانونی نگرانی (جاسوسی) کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان پر اداکارہ کی غیر قانونی نگرانی کرنے اور انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ مقدمے میں مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ثاقب چدھڑ کی پہلی شادی کی معلومات سامنے آنے پر مومنہ اقبال نے شادی سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد مبینہ طور پر ذاتی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ ایف آئی آر میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ملزم نے 2023 میں جھوٹے الزامات لگا کر اداکارہ کی منگنی بھی تڑوائی تھی۔

دوسری جانب لاہور کی سیشن کورٹ میں ہراسانی کے اس مبینہ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ عدالت نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزم کو 24 جون تک گرفتار کرنے سے گریز کریں۔ پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اس معاملے پر دونوں فریقین کے تفصیلی مؤقف آنا ابھی باقی ہیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال حال ہی میں حمزہ حبیب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

Comments

200 حروف