BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.71%)
KSE100 Increased By (0.58%)
KSE30 Increased By (0.65%)
BAFL 58.65 Increased By ▲ 0.21 (0.36%)
BIPL 25.45 Increased By ▲ 0.25 (0.99%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.24 (0.71%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.96 Increased By ▲ 0.12 (0.58%)
DGKC 197.81 Increased By ▲ 4.84 (2.51%)
FABL 89.78 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 53.80 Increased By ▲ 0.97 (1.84%)
FFL 18.03 Increased By ▲ 0.08 (0.45%)
GGL 19.95 Increased By ▲ 0.98 (5.17%)
HBL 286.00 Increased By ▲ 0.50 (0.18%)
HUBC 215.78 Increased By ▲ 1.40 (0.65%)
HUMNL 11.00 Increased By ▲ 0.12 (1.1%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 27.59 Decreased By ▼ -0.30 (-1.08%)
MLCF 87.90 Increased By ▲ 1.39 (1.61%)
OGDC 324.25 Increased By ▲ 4.29 (1.34%)
PAEL 39.95 Increased By ▲ 0.53 (1.34%)
PIBTL 17.32 Increased By ▲ 0.65 (3.9%)
PIOC 273.90 Increased By ▲ 7.84 (2.95%)
PPL 233.49 Increased By ▲ 5.31 (2.33%)
PRL 34.98 Increased By ▲ 0.30 (0.87%)
SNGP 99.70 Increased By ▲ 0.52 (0.52%)
SSGC 27.20 Increased By ▲ 0.60 (2.26%)
TELE 8.57 Increased By ▲ 0.29 (3.5%)
TPLP 8.78 Increased By ▲ 0.56 (6.81%)
TRG 71.50 Increased By ▲ 1.79 (2.57%)
UNITY 11.66 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
دنیا

شہریوں کو زبردستی سرحد پار بھیجنے کی متعدد بھارتی کوششیں ناکام بنا دیں، بنگلہ دیش کا دعویٰ

  • سرحدی حدود میں بھارتی حکام کی جانب سے دراندازی کی 10 کوششیں ناکام بنائی گئیں، بارڈر گارڈ بنگلہ دیش
شائع June 4, 2026 اپ ڈیٹ June 4, 2026 06:44pm

بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت کی جانب سے لوگوں کو زبردستی اپنے ملک میں دھکیلنے کی کئی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔ اس واقعے نے مبینہ غیر قانونی ہجرت پر دیرینہ تنازع کو دوبارہ ہوا دی ہے اور دونوں جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان سرحد دنیا کی طویل ترین زمینی سرحدوں میں سے ایک ہے، جو مختلف نوعیت کے جغرافیائی خطوں پر 4,000 کلومیٹر (2,500 میل) سے زیادہ طویل ہے، جس کی وجہ سے اس کی نگرانی انتہائی مشکل ہے۔

بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی پی) نے بتایا کہ اس نے سرحد کے مختلف حصوں پر بھارتی حکام کی جانب سے دراندازی کی 10 کوششوں کا پتا لگایا۔ دوسری طرف بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اور وزارتِ خارجہ نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جو سرحدی ریاستوں تریپورہ، مغربی بنگال اور آسام میں برسرِاقتدار ہے کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی ہجرت سے نمٹنے کو ترجیح دے گی اور گزشتہ سال سے وہ بنگالی بولنے والے مسلمانوں کو ”غیر قانونی درانداز“ قرار دے کر بنگلہ دیش دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ مسئلہ 2024 میں بنگلہ دیش کی بھارت نواز طویل المیعاد رہنما شیخ حسینہ کی برطرفی کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔ بی جی بی نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی فرد یا گروپ کو سرحد کے ذریعے بنگلہ دیش میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی بارڈر مینجمنٹ کے اصولوں اور دوطرفہ مفاہمت کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کی ”سختی سے مزاحمت“ کی جائے گی۔

بنگلہ دیشی سرحدی محافظوں نے گزشتہ ماہ ان خدشات کے پیشِ نظر سرحد کے بعض حصوں پر گشت تیز کر دیا تھا اور عوامی آگاہی مہم شروع کی تھی کہ بھارت غیر قانونی طور پر لوگوں کو بنگلہ دیش میں دھکیل رہا ہے۔ حکام حقوقِ انسانی کے گروپوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق ان ”پش انز“ کے تحت تصدیق اور وطن واپسی کے باقاعدہ طریقہ کار کے بغیر ہی لوگوں کو غیر رسمی طور پر بنگلہ دیش منتقل کیا جا رہا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ نے مئی میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ اس نے بنگلہ دیش سے بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم 2,860 سے زائد مشتبہ بنگلہ دیشیوں کی شہریت کی تصدیق کرنے کا کہا ہے۔

گزشتہ روز جنوب مغربی سرحدی ضلع جھینایدہ میں پیش آنے والے ایک واقعے میں بی جی بی نے الزام لگایا کہ بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بارڈر گیٹ کھول کر ایک قیدیوں کی وین میں 30 سے 35 افراد کو بنگلہ دیشی علاقے کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کی۔ بی جی بی کے مطابق انہوں نے بھارتی گاڑی کو واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ڈھاکہ نے بارہا کہا ہے کہ بنگلہ دیشی شہری کے طور پر شناخت ہونے والے کسی بھی شخص کو سرحد پار دھکیلنے کے بجائے باقاعدہ قانونی اور سفارتی ذرائع سے واپس بھیجا جانا چاہیے۔ ڈھاکہ کے سرکاری حکام نے بتایا کہ اس مسئلے پر 8 سے 11 جون تک نئی دہلی میں دونوں ممالک کی سرحدی افواج کے ڈائریکٹر جنرل کی سطح کے مذاکرات میں بات چیت متوقع ہے۔

Comments

200 حروف