مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 4373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 24 ڈالر کے اضافے سے 4373 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 62 روپے کے اضافے سے 6965 روپے ہوگئی۔






















Comments