BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

بینک ویئر گلوبل نے پاکستان میں 1.6 ارب روپے کا سافٹ ویئر معاہدہ حاصل کرلیا

  • بینک نے منگل کو کورین ایکسچینج کو ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی کوریا کی کور بینکنگ سافٹ ویئر اور فن ٹیک کمپنی بینک ویئر گلوبل جو سیول میں واقع ہے نے پاکستان پوسٹ آفس ڈپارٹمنٹ کیلئے ایک نظام کی تیاری اور سافٹ ویئر کی فراہمی کا 7.98 ارب وون (1.57 ارب پاکستانی روپے) کا معاہدہ حاصل کرلیا ہے۔

بینک ویئر گلوبل نے منگل کو کورین ایکسچینج کو ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ معاہدہ 7 اگست 2026 سے 6 مارچ 2028 تک مؤثر رہے گا اور اس کی مالیت کمپنی کی 2025ء کی مجموعی فروخت کے 12.6 فیصد کے برابر ہے، اسے ایک جوائنٹ وینچر (مشترکہ منصوبے) کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا

پاکستان پوسٹ آفس ڈپارٹمنٹ (پی پی او ڈی) ملک بھر میں مواصلاتی رابطوں اور مالیاتی شمولیت کے حوالے سے ایک بنیادی ادارہ ہے جو تقریباً 13 ہزار ڈاک خانوں کا نیٹ ورک چلاتا ہے۔ یہ ادارہ ملکی و بین الاقوامی ڈاک، ترسیلاتِ زر کی سہولت، یوٹیلیٹی بلوں کی وصولی اور شناختی کارڈ کی تجدید سمیت مختلف خدمات فراہم کرتا ہے۔

پی پی او ڈی فعال طور پر جدید کاری اور جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کے لیے کوشاں ہے۔

بینک ویئر نے بتایا کہ ادائیگی کی شرائط کے تحت 20 فیصد رقم پیشگی ادا کی جائے گی جبکہ باقی 80 فیصد رقم منصوبے پر عملدرآمد ہر شعبے کیلئے معائنہ شیڈول اور آپریشنز و دیکھ بھال کے آغاز کی بنیاد پر مرحلہ وار ادا کی جائے گی۔

17 سال سے زائد عرصہ قبل قائم ہونے والی بینک ویئر گلوبل ایشیا بھر کے بڑے مالیاتی اداروں کو کمپوننٹ پر مبنی، کلاؤڈ نیٹو کور بینکنگ پلیٹ فارمز، مالیاتی ای آر پی، کارڈ پروسیسنگ اور سافٹ ویئر بطور سروس بینکاری حل فراہم کرتی ہے۔

Comments

200 حروف