BR100 Decreased By (-0.22%)
BR30 Decreased By (-0.55%)
KSE100 Decreased By (-0.16%)
KSE30 Decreased By (-0.14%)
BAFL 57.23 Increased By ▲ 0.36 (0.63%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.22 Decreased By ▼ -0.13 (-0.43%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.00 Decreased By ▼ -2.45 (-1.27%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.59 Decreased By ▼ -0.13 (-0.88%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.40 Increased By ▲ 0.30 (0.1%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.81 Decreased By ▼ -0.35 (-0.38%)
OGDC 315.22 Decreased By ▼ -1.51 (-0.48%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.48 (-1.35%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 242.50 Decreased By ▼ -0.71 (-0.29%)
PPL 223.75 Decreased By ▼ -3.16 (-1.39%)
PRL 92.30 Decreased By ▼ -0.72 (-0.77%)
SNGP 91.60 Decreased By ▼ -0.24 (-0.26%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.68 Decreased By ▼ -0.12 (-1.54%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.42 Decreased By ▼ -0.14 (-0.25%)
UNITY 8.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
مارکٹس

روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری، ڈالر 277.67 روپے پر بند

  • امریکی ڈالر بیشتر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہا
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں مقامی کرنسی 3 پیسے کی بہتری سے 277.67 روپے پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 277.70 روپے پر بند ہوئی تھی۔

دریں اثنا امریکی ڈالر بیشتر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہا جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں تنازع ختم کرنے کیلئے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی امیدیں مدھم ہونے کے باعث تیل کی قیمتیں ایک ہفتے کی بلند ترین سطح کے قریب رہیں۔ ایشیائی کاروباری اوقات میں یورو 1.1544 ڈالر جب کہ برطانوی پاؤنڈ 1.3509 ڈالر پر رہا۔

ین نے گزشتہ سیشن میں تیز گراوٹ کے بعد منگل کو قدرے استحکام حاصل کرلیا کیونکہ امریکا اور جاپان کی مشترکہ مارکیٹ مداخلت ین کو طویل مدتی تقویت دینے میں ناکام رہی جبکہ آسٹریلوی مرکزی بینک کے پالیسی فیصلے سے قبل آسٹریلوی ڈالر آٹھ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ایشیائی کاروباری اوقات میں ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 158.93 کی سطح پر مضبوط ہوا تاہم گزشتہ ہفتے کے آخر میں امریکا اور جاپان کی جانب سے ین کی خریداری کے لیے کی گئی غیر معمولی مشترکہ مارکیٹ مداخلت کے بعد حاصل ہونے والی تین ماہ کی بلند ترین سطح 155.20 سے اب بھی خاصا دور رہا۔

دریں اثنا منگل کو تیل کی قیمتیں ایک ہفتے سے زائد کی بلند سطح کے قریب مستحکم رہیں۔

Comments

200 حروف