BR100 Decreased By (-0.11%)
BR30 Increased By (0.57%)
KSE100 Increased By (0.13%)
KSE30 Decreased By (-0.29%)
BAFL 59.35 Increased By ▲ 0.33 (0.56%)
BIPL 27.22 Increased By ▲ 0.05 (0.18%)
BOP 35.30 Decreased By ▼ -1.16 (-3.18%)
CNERGY 12.85 Increased By ▲ 0.91 (7.62%)
DFML 18.30 Increased By ▲ 0.10 (0.55%)
DGKC 219.90 Increased By ▲ 1.87 (0.86%)
FABL 100.24 Decreased By ▼ -0.16 (-0.16%)
FCCL 58.22 Increased By ▲ 0.86 (1.5%)
FFL 16.48 Decreased By ▼ -0.10 (-0.6%)
GGL 24.35 Decreased By ▼ -0.27 (-1.1%)
HBL 323.50 Decreased By ▼ -1.12 (-0.35%)
HUBC 226.40 Increased By ▲ 0.76 (0.34%)
HUMNL 10.71 Decreased By ▼ -0.08 (-0.74%)
KEL 7.41 Increased By ▲ 0.09 (1.23%)
LOTCHEM 26.89 Decreased By ▼ -0.25 (-0.92%)
MLCF 104.15 Increased By ▲ 2.08 (2.04%)
OGDC 321.25 Increased By ▲ 2.06 (0.65%)
PAEL 43.90 Increased By ▲ 0.02 (0.05%)
PIBTL 16.74 Decreased By ▼ -0.10 (-0.59%)
PIOC 278.27 Increased By ▲ 3.43 (1.25%)
PPL 223.59 Increased By ▲ 2.04 (0.92%)
PRL 66.61 Increased By ▲ 2.86 (4.49%)
SNGP 104.15 Increased By ▲ 0.36 (0.35%)
SSGC 27.21 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
TELE 8.79 Increased By ▲ 0.17 (1.97%)
TPLP 15.72 Increased By ▲ 0.74 (4.94%)
TRG 61.10 Decreased By ▼ -2.19 (-3.46%)
UNITY 12.13 Increased By ▲ 0.62 (5.39%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
کاروبار اور معیشت

جولائی 2026 میں 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

  • ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 4.5 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر جولائی 2026 میں 3.631 ارب ڈالر رہیں۔

ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 4.5 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا جون مالی سال 2025-26 کے دوران بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 9 فیصد اضافے سے 41.6 ارب ڈالر ہوگئیں، جو گزشتہ مالی سال کے دوران 38.3 ارب ڈالر تھیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے ایک نوٹ میں کہا کہ مالی سال 2026-27 میں ترسیلاتِ زر 40.1 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ترسیلات زر ملکی بیرونی کھاتے کو سہارا دینے، معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ترسیلات پر انحصار کرنے والے گھرانوں کی قابل تصرف آمدنی میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

دریں اثنا، حکومت ترسیلات زر میں مستقل اضافے اور معاشی استحکام میں ان کے کردار کو یقینی بنانے کے لیے مراعات اور باضابطہ ذرائع کے ذریعے ترسیلات کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

ترسیلات زر کی تفصیل

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2026 میں سب سے زیادہ 914 ملین ڈالر پاکستان بھیجے۔ یہ رقم گزشتہ سال جولائی میں بھیجی گئی 824 ملین ڈالر کی ترسیلات کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ جبکہ جون 2026 کے 830 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہے۔

متحدہ عرب امارات سے ترسیلاتِ زر سالانہ بنیاد پر 11 فیصد بڑھ کر جولائی 2025 کے 665 ملین ڈالر سے جولائی 2026 میں 737 ملین ڈالر ہوگئیں۔ تاہم ماہانہ بنیاد پر یہ رقم 7 فیصد کم ہوئی، جو جون میں 792 ملین ڈالر تھی۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی 2026 میں 555 ملین ڈالر بھیجے، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 450 ملین ڈالر کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہیں۔

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے جولائی میں 317 ملین ڈالر وطن بھیجے، جو جون کے 296 ملین ڈالر کے مقابلے میں 7 فیصد زیادہ ہیں۔

دوسری جانب یورپی یونین کے ممالک سے جولائی میں ترسیلاتِ زر 462 ملین ڈالر رہیں، جو جون میں موصول ہونے والے 415 ملین ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیاد پر 11 فیصد زیادہ ہیں۔

Comments

200 حروف