BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.25 Decreased By ▼ -0.54 (-1.02%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.96 Decreased By ▼ -0.20 (-1.97%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.65 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.49 Decreased By ▼ -1.53 (-1.64%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.32 Decreased By ▼ -0.49 (-2.06%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

چیمپیئنز لیگ فائنل ہنگامے : فرانس میں تقریباً 900 افراد گرفتار

  • پیرس اور دیگر شہروں میں نوجوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں، گاڑیوں کو آگ لگانے اور دکانوں کی لوٹ مار نے جشن کا مزہ کرکرا کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

فرانس نے بتایا ہے کہ ہفتے کے آخر (ویکنڈ) پر پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے مسلسل دوسری بار باوقار چیمپیئنز لیگ جیتنے کے بعد بھڑک اٹھنے والے ہنگاموں میں تقریباً 900 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ لارینٹ نونیز نے براڈکاسٹر فرانس انٹر کو بتایا کہ ہم نے 890 سے زائد گرفتاریاں کی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 45 فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہنگاموں میں قانون نافذ کرنے والے تقریباً 180 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔پیرس اور دیگر شہروں میں نوجوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں، گاڑیوں کو آگ لگانے اور دکانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے جیت کے جشن کا مزہ کرکرا ہو گیا۔اتوار کی شام صدر ایمانوئل میکرون نے ایلیزی پیلس (صدارتی محل) میں ٹیم کا استقبال کیا۔ جہاں انہوں نے ایک طرف پی ایس جی کو فرانس کے لیے باعثِ فخر قرار دیا، وہاں دوسری طرف انہوں نے اس ناقابلِ بیان تشدد کی شدید مذمت بھی کی۔علاوہ ازیں صدر میکرون نے کہا کہ بس بہت ہو گیا، ہم اب تنگ آ چکے۔ یہ فٹ بال نہیں نہ ہی یہ وہ کھیل ہے جس سے ہم محبت کرتے ہیں۔

حکام کے مطابق جشن کے دوران پیرس کی رنگ روڈ پر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ایک شخص ہلاک ہو گیا، جبکہ چاقو زنی اور دیگر حملوں کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف