BR100 Decreased By (-1.21%)
BR30 Decreased By (-1.49%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 57.10 Decreased By ▼ -0.59 (-1.02%)
BIPL 27.10 Decreased By ▼ -0.32 (-1.17%)
BOP 33.80 Decreased By ▼ -0.39 (-1.14%)
CNERGY 9.79 Increased By ▲ 0.17 (1.77%)
DFML 18.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.7%)
DGKC 207.90 Decreased By ▼ -5.13 (-2.41%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.79 (-1.78%)
FCCL 53.80 Decreased By ▼ -0.35 (-0.65%)
FFL 16.70 Decreased By ▼ -0.14 (-0.83%)
GGL 23.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.54%)
HBL 305.64 Decreased By ▼ -3.62 (-1.17%)
HUBC 218.18 Decreased By ▼ -3.35 (-1.51%)
HUMNL 10.68 Decreased By ▼ -0.21 (-1.93%)
KEL 7.33 Decreased By ▼ -0.26 (-3.43%)
LOTCHEM 29.20 Decreased By ▼ -1.23 (-4.04%)
MLCF 96.09 Decreased By ▼ -2.07 (-2.11%)
OGDC 318.00 Decreased By ▼ -5.36 (-1.66%)
PAEL 42.00 Decreased By ▼ -0.25 (-0.59%)
PIBTL 16.57 Decreased By ▼ -0.25 (-1.49%)
PIOC 281.00 Decreased By ▼ -4.96 (-1.73%)
PPL 220.39 Decreased By ▼ -4.34 (-1.93%)
PRL 44.55 Increased By ▲ 2.90 (6.96%)
SNGP 108.00 Decreased By ▼ -2.19 (-1.99%)
SSGC 28.90 Decreased By ▼ -0.41 (-1.4%)
TELE 8.84 Decreased By ▼ -0.15 (-1.67%)
TPLP 12.19 Decreased By ▼ -0.58 (-4.54%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.74%)
UNITY 10.15 Decreased By ▼ -0.22 (-2.12%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.03 (-2.36%)
کاروبار اور معیشت

آئی ٹینز کی چینی کمپنیوں سے شراکت داری، 45 ملین ڈالر کے تجارتی مواقع پر نظریں

  • تعاون کا مقصد اے آئی، روبوٹکس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ٹیکنالوجی کی منتقلی، آف شور سافٹ ویئر سروسز اور مارکیٹ کی مشترکہ ترقی کے شعبوں میں ملکر کام کرنا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان میں قائم آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے چین کی3 ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت تقریباً 45 ملین (قریباً 12.5 ارب روپے) کی ممکنہ سرمایہ کاری اور تعاون متوقع ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد اے آئی، روبوٹکس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور آف شور سافٹ ویئر سروسز کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنی آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے موقع پر ان کے ہمراہ جانے والے سرکاری وفد کا حصہ تھی۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید عاصم ظفر نے ہانگژو میں آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کی نمائندگی کی جہاں وفد نے چین کی معروف ٹیکنالوجی اور انوویشن کمپنیوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں میں شرکت کی۔

دورے کے دوران آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے ژجیانگ شیانگ یوئی گروپ، سوزو شوچنگ انٹیلیجنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ اورشنگھائی شوہائی ژی لیان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ اس تعاون کا مقصد اے آئی، روبوٹکس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، ٹیکنالوجی کی منتقلی، آف شور سافٹ ویئر سروسز اور مارکیٹ کی مشترکہ ترقی کے شعبوں میں ملکر کام کرنا ہے۔

مفاہمتی یادداشتوں کے ذریعے اسٹریٹجک تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کیا گیا ہے اور ممکنہ کاروباری مواقع کی نشاندہی کی گئی جن کی مجموعی تخمینی مالیت تقریباً 45 ملین ڈالر ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تخمینی مالیت اُن مواقع کے ممکنہ حجم کی عکاسی کرتی ہے جن پر فریقین کام کررہے ہیں، تاہم یہ حتمی معاہدوں، تجارتی مذاکرات، جانچ پڑتال (ڈیو ڈیلیجنس) اور متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔

نوٹس کے مطابق وفد کے دورے نے پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے شعبوں میں سرحد پار تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

آئی ٹینز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ 1990 میں پاکستان میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اس کمپنی کو پہلے ظہور کاٹن ملز لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے مارچ 2025 میں اس کمپنی اور آئی ٹینز ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے انضمام کی منظوری دی تھی جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے کیا گیا ہے۔

انضمام کے بعد کمپنی کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں سافٹ ویئر کی تیاری ، انسٹالیشن اور نفاذ کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سے متعلقہ دیگر مصنوعات اور خدمات کی فراہمی شامل ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کنسلٹنسی سروسز (مشاورتی خدمات) بھی فراہم کرتی ہے۔

Comments

200 حروف