BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

امریکا کا ایران پر نئی پابندیوں کا اعلان

  • ایرانی فوجی نوعیت کی تیل تجارت پر نئی پابندیاں، 8 بحری جہاز فہرست میں شامل
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ نے ایران کی فوجی نوعیت کی تیل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے حالانکہ دوسری جانب واشنگٹن اور تہران کے مابین جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کی آمد ورفت پر لگی پابندیاں ہٹانے کیلئے ایک عبوری معاہدہ طے پاچکا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ اس نے8بحری جہازوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جو ایرانی خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک منتقل کرنے میں شامل تھے۔

ان بحری جہازوں میں مارشل آئی لینڈز کا پرچم بردار آئل ٹینکر فلورا ، کوموروس کا پرچم بردار خام تیل بردار ٹینکر ہوانکایو اور پاناما کا پرچم بردار ٹینکر ال گیپ شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری نہیں دی ہے۔ اس تنازع نے ایران اور عمان کے درمیان واقع اس اہم آبنائے ہرمز کو بند کر کے عالمی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے جہاں سے عام طور پر دنیا کا 20 فیصد تیل اور گیس گزرتا ہے۔

امریکہ نے 15 سے زائد کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دیں جن میں ہانگ کانگ میں قائم ’ورتھ سین انرجی لمیٹڈ، دبئی کی سمفنی شپنگ اینڈ میری ٹائم مینجمنٹ انک اور ہانگ کانگ ہی کی مہدیوف ٹریڈنگ کمپنی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے بعض ایرانی ادارے ایران سے باہر سے پٹرولیم مصنوعات حاصل کرنے کے لیے ایرانی مسلح افواج کے آئل سیلز انفرااسٹرکچر کا استعمال بھی کرتے ہیں۔

Comments

200 حروف