BR100 Decreased By (-1.21%)
BR30 Decreased By (-1.49%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 57.10 Decreased By ▼ -0.59 (-1.02%)
BIPL 27.10 Decreased By ▼ -0.32 (-1.17%)
BOP 33.80 Decreased By ▼ -0.39 (-1.14%)
CNERGY 9.79 Increased By ▲ 0.17 (1.77%)
DFML 18.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.7%)
DGKC 207.90 Decreased By ▼ -5.13 (-2.41%)
FABL 99.00 Decreased By ▼ -1.79 (-1.78%)
FCCL 53.80 Decreased By ▼ -0.35 (-0.65%)
FFL 16.70 Decreased By ▼ -0.14 (-0.83%)
GGL 23.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.54%)
HBL 305.64 Decreased By ▼ -3.62 (-1.17%)
HUBC 218.18 Decreased By ▼ -3.35 (-1.51%)
HUMNL 10.68 Decreased By ▼ -0.21 (-1.93%)
KEL 7.33 Decreased By ▼ -0.26 (-3.43%)
LOTCHEM 29.20 Decreased By ▼ -1.23 (-4.04%)
MLCF 96.09 Decreased By ▼ -2.07 (-2.11%)
OGDC 318.00 Decreased By ▼ -5.36 (-1.66%)
PAEL 42.00 Decreased By ▼ -0.25 (-0.59%)
PIBTL 16.57 Decreased By ▼ -0.25 (-1.49%)
PIOC 281.00 Decreased By ▼ -4.96 (-1.73%)
PPL 220.39 Decreased By ▼ -4.34 (-1.93%)
PRL 44.55 Increased By ▲ 2.90 (6.96%)
SNGP 108.00 Decreased By ▼ -2.19 (-1.99%)
SSGC 28.90 Decreased By ▼ -0.41 (-1.4%)
TELE 8.84 Decreased By ▼ -0.15 (-1.67%)
TPLP 12.19 Decreased By ▼ -0.58 (-4.54%)
TRG 60.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.74%)
UNITY 10.15 Decreased By ▼ -0.22 (-2.12%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.03 (-2.36%)
کاروبار اور معیشت

عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1.3 فیصد بڑھ گیا

  • بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 173,962.81 پوائنٹس پر بند ہوا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ای) نے جمعہ کو عید کے بعد کے سیشن میں زبردست مثبت رجحان دکھایا، جس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کی امیدیں تھیں۔ اس دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے مارکیٹ میں بورڈ بھر میں جارحانہ خریداری کا واضح رجحان سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز اتار چڑھاؤ کے ساتھ ہوا، ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس انٹرا ڈے کم کی ترین سطح 171,545.46 پوائنٹس تک گرگیا کیونکہ سرمایہ کار ابتدا میں محتاط دکھائی دیے، بعد ازاں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں تیزی سے بہتری آئی جس کے باعث پورے سیشن کے دوران مارکیٹ مسلسل اوپر کی جانب بڑھتی رہی۔

ٹریڈنگ کے دوسرے سیشن میں تیزی کا رجحان مزید مضبوط ہوگیا، اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 174,000 کی سطح عبور کرتے ہوئے 174,106.34 پوائنٹس کی دن کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

اگرچہ سیشن کے اختتام کے قریب کچھ پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی تاہم مجموعی طور پر سرمایہ کاروں کا اعتماد برقرار رہا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 2,237.52 پوائنٹس یا 1.30 فیصد کی کمی کے بعد 173,962.81 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی بعد از مارکیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ مثبت رجحان اس امید کے باعث ہے کہ امریکہ اور ایران جلد امن معاہدہ کرنے کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انڈیکس میں سب سے زیادہ مثبت حصہ ڈالنے والے اسٹاکس میں ایف ایف سی ، اینگرو ہولڈنگز ، لک ، ایف ایف ای آر ٹی (ایفرٹ)، بینک الحبیب اور حبیب بینک لمیٹڈ شامل رہے، جنہوں نے مجموعی طور پر انڈیکس میں 1,484 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

یاد رہے کہ پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جہاں امریکہ اور ایران کے مابین جاری مذاکرات کے حوالے سے نئی امید، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی اور عید تعطیلات سے قبل جارحانہ خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ بینچ مارک 100 انڈیکس 3,881.05 پوائنٹس یا 2.31 فیصد کے نمایاں اضافے کے ساتھ 171,725.29 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر جمعہ کو عالمی اسٹاکس ریکارڈ بلندیوں پر دیکھے گئے اور آئل فیوچرز گزشتہ تقریباً دو ماہ کے دوران اپنی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن نظر آئے کیونکہ تاجروں کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور امریکہ-ایران سیز فائر میں توسیع کے ممکنہ معاہدے کی تفصیلات کا انتظار ہے۔

رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مابین جنگ بندی میں توسیع اور شپنگ پر عائد پابندیاں ہٹانے کا معاہدہ طے پاگیا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک اس کی منظوری نہیں دی جبکہ ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اسے ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

ایشیائی مارکیٹ میں صبح کے وقت معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جہاں اوور نائٹ انڈیکس کی جانب سے ریکارڈ حد چھونے کے بعد ایس اینڈ پی 500 فیوچرز مستحکم رہے۔

ایم ایس سی آئی کا عالمی اسٹاکس انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا جہاں اے آئی کے حوالے سے پائے جانے والے جوش و خروش نے دنیا بھر میں چِپ بنانے والی کمپنیوں (چپ میکرز) کے شیئرز کو سہارا دیا اور جمعہ کی صبح ٹوکیو اور سیول کے بینچ مارکس کو تقریباً 2 فیصد تک بڑھا کر ہفتہ وار اضافے کی جانب گامزن کردیا۔

دریں اثناء انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کے روزامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی 278.50 روپے پر بند ہوئی، جو ڈالر کے مقابلے میں ایک پیسے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

آل شیئر انڈیکس میں تجارتی حجم کم ہو کر 555.06 ملین شیئرز رہا، جبکہ گزشتہ سیشن میں یہ 506.35 ملین شیئرز ریکارڈ کیا گیا تھا۔

حصص کی مجموعی مالیت بھی بڑھ کر 40.88 ارب روپے تک پہنچ گئی، جو پچھلے سیشن میں 31.15 ارب روپے تھی۔

ٹریڈنگ میں ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ 34.19 ملین شیئرز کے ساتھ سرفہرست اسٹاک رہا، اس کے بعد بینک آف پنجاب 23.89 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور ورلڈکال ٹیلی کام 22.88 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

جمعہ کو مجموعی طور پر 490 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، جن میں سے 298 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 161 میں کمی جبکہ 31 کمپنیوں کے شیئرز بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہے۔

Comments

200 حروف