BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Increased By (0.02%)
KSE30 Decreased By (-0.01%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.34 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 13.12 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 192.00 Decreased By ▼ -0.45 (-0.23%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 52.75 Decreased By ▼ -0.04 (-0.08%)
FFL 14.62 Decreased By ▼ -0.10 (-0.68%)
GGL 19.43 Decreased By ▼ -0.13 (-0.66%)
HBL 307.29 Increased By ▲ 1.19 (0.39%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.10 Decreased By ▼ -0.06 (-0.59%)
KEL 6.15 Increased By ▲ 0.06 (0.99%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.20 Increased By ▲ 0.04 (0.04%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.85 Increased By ▲ 0.17 (1.16%)
PIOC 243.50 Increased By ▲ 0.29 (0.12%)
PPL 224.49 Decreased By ▼ -2.42 (-1.07%)
PRL 92.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SNGP 91.89 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.80 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
TRG 56.74 Increased By ▲ 0.18 (0.32%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط

  • وزیراعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ان معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط اور تبادلے کی تقریب کا مشاہدہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلی، تعلیم، میڈیا اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے متعدد معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز)، پروٹوکولز اور تعاون کی دستاویزات پر دستخط اور تبادلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ان معاہدوں اور دستاویزات پر دستخط اور تبادلے کی تقریب کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

دستخط ہونے والی اہم دستاویزات میں تعلیمی تعاون اور تبادلوں سے متعلق ایگزیکٹو پروگرام، خشک میوہ جات اور گری دار اجناس کے معائنے، قرنطینہ اور حفظان صحت کے تقاضوں سے متعلق پروٹوکول، مکئی کی فائیٹو سینیٹری ضروریات کا پروٹوکول، زرعی شعبے میں ترقیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی مفاہمتی یادداشت اور جانوروں کی ویکسینز سے متعلق لیٹر آف ایکسچینج شامل ہیں۔

اسی طرح اقتصادی ترقی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی، فارن سروس اکیڈمی اور چائنا فارن افیئرز یونیورسٹی کے درمیان تعاون، پاکستان نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی نیشنل اکیڈمی آف گورننس کے درمیان اشتراک سے متعلق ایم او یوز پر بھی دستخط کیے گئے۔

دونوں ممالک نے 2026 کے لیے انسانی وسائل کی ترقی کے مشترکہ پروگرام، کنفارمیٹی اسیسمنٹ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور چائنا ایسوسی ایشن آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے درمیان تعاون، سنہوا نیوز ایجنسی اور پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے درمیان اشتراک، جبکہ چائنا میڈیا گروپ اور پاکستان ٹیلی وژن کے درمیان مشترکہ ڈاکومنٹری کی تیاری سے متعلق معاہدوں پر بھی اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ آزاد تجارت اور کثیرالجہتی نظام کی حمایت سے متعلق مفاہمتی یادداشت اور چین کے صوبہ ژیجیانگ اور پنجاب کے درمیان سسٹر صوبہ تعلقات کے قیام کی دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان معاہدوں پر دستخط پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے اور متنوع تعاون کا مظہر ہیں، جو اہم شعبوں میں نئی شراکت داری کے دروازے کھولیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Comments

200 حروف