BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

حکومت کی سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

  • حکومت معاشی استحکام کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، علی پرویز
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے جمعہ کو سرمایہ کاری کے ماحول کو سازگار بنانے اور کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے یہ بات لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سے ایک ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں کاروباری ماحول، سرمایہ کاری میں سہولت کاری اور ملک میں توانائی کی فراہمی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت معاشی استحکام کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمان نے وفاقی حکومت کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے موجودہ علاقائی صورتحال میں ذمہ دارانہ اور مؤثر سفارت کاری کا مظاہرہ کیا۔

صدر نے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہونے والے تعطل کے باوجود پٹرولیم کی فراہمی کے تسلسل کو یقینی بنانے اور صورتحال کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے پر وزارت پٹرولیم کی کوششوں کو بھی سراہا۔

فہیم الرحمان نے سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور صنعتوں کو درپیش کلیدی مسائل کے حل کے لیے کاروباری برادری کی جانب سے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔

Comments

200 حروف