BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کی نئی تبدیل شدہ تجویز امریکا کو پہنچا دی گئی

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تہران کا مؤقف ثالث پاکستان کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچا دیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

ایک پاکستانی ذریعے نے پیر کو رائٹرز کو بتایا کہ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایران کی جانب سے ترمیمی تجویز امریکا کے ساتھ شیئر کی ہے، جبکہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ امن مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔

جب ذریعے سے پوچھا گیا کہ کیا دونوں فریقین کے درمیان اختلافات کو ختم کرنے میں وقت لگے گا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اور مزید کہا کہ دونوں ممالک مسلسل اپنے اہداف اور شرائط تبدیل کر رہے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی کہ تہران کا مؤقف ثالث پاکستان کے ذریعے امریکی فریق تک پہنچا دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی، جو اپریل کے اوائل میں طے پائی تھی، اب وینٹی لیٹر پر ہے۔ انہوں نے یہ بات جنگ کے خاتمے کے لیے ایک امریکی تجویز پر تہران کے جواب کے بعد کہی، جس سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ دونوں فریقین اب بھی کئی امور پر ایک دوسرے سے بہت دور ہیں۔

دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹ بننے والے مسائل میں ایران کے ایٹمی عزائم اور آبنائے ہرمز پر اس کا کنٹرول شامل ہے، جہاں ایران نے بحری جہازوں کی آمد و رفت بند کر رکھی ہے، جو عام طور پر دنیا کے پانچویں حصے کے برابر تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی نقل و حمل کا راستہ ہے۔

ایران نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں امریکی اتحادی اسرائیل حزب اللہ کے خلاف لڑ رہا ہے۔ تہران نے جنگ کے مستقل خاتمے سے قبل اپنے جوہری پروگرام پر کسی بھی قسم کی گفتگو کو مسترد کر دیا ہے۔

تہران جنگی نقصانات کے معاوضے، امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے، مزید حملے نہ ہونے کی ضمانت اور ایرانی تیل کی فروخت کی دوبارہ بحالی کا بھی خواہاں ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ تہران تمام صورتحال (سینیریوز) کے لیے تیار ہے۔ بقائی نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا، جہاں تک ان کی دھمکیوں کا تعلق ہے تو یقین رکھیں کہ ہم اس بات سے پوری طرح واقف ہیں کہ مخالف فریق کی چھوٹی سے چھوٹی غلطی کا بھی مناسب جواب کیسے دینا ہے۔

Comments

200 حروف