BR100 Decreased By (-0.92%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.75%)
KSE30 Decreased By (-0.71%)
BAFL 56.68 Decreased By ▼ -0.19 (-0.33%)
BIPL 24.75 Decreased By ▼ -0.21 (-0.84%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.82%)
CNERGY 12.91 Decreased By ▼ -0.21 (-1.6%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.30 Decreased By ▼ -5.15 (-2.68%)
FABL 93.87 Decreased By ▼ -0.27 (-0.29%)
FCCL 51.49 Decreased By ▼ -1.30 (-2.46%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.29 Decreased By ▼ -1.81 (-0.59%)
HUBC 198.89 Decreased By ▼ -2.53 (-1.26%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.05 (-0.82%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.36 (-1.36%)
MLCF 91.45 Decreased By ▼ -1.71 (-1.84%)
OGDC 312.99 Decreased By ▼ -3.74 (-1.18%)
PAEL 35.26 Decreased By ▼ -0.37 (-1.04%)
PIBTL 14.72 Increased By ▲ 0.04 (0.27%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.35 Decreased By ▼ -5.56 (-2.45%)
PRL 90.97 Decreased By ▼ -2.05 (-2.2%)
SNGP 90.95 Decreased By ▼ -0.89 (-0.97%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.53 (-2.23%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 55.74 Decreased By ▼ -0.82 (-1.45%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان، بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ، وفاقی وزیر بحری امور
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو ڈگری ایوارڈنگ ادارہ بنانے کا اعلان کیا، اس ضمن میں بل جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر بحری امور نے پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر قائم مقام کمانڈنٹ محمد آصف فاروق نے انہیں ادارے میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور تربیتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

جنید انور چوہدری نے کہا کہ اکیڈمی کو ڈگری دینے والے ادارے میں اپ گریڈ کرنے کی تجویز کے حوالے سے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، یہ بل حتمی منظوری کے لیے مناسب وقت پر قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔

بریفنگ کے دوران کمانڈنٹ آصف فاروق نے وزیرِاعظم کے میری ٹائم سیکٹر اصلاحاتی اقدام کے تحت کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے عملے کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے جس میں نومبر 2025 میں منعقدہ بنیادی فائر فائٹنگ اور نیوی-ٹرینر پروفیشنل کورسز شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اکیڈمی کے 14 انسٹرکٹرز (اساتذہ) نے کوالیفائیڈ ٹرینرز کا درجہ حاصل کرلیا جس سے ادارے کی تربیتی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

قائم مقام کمانڈنٹ نے یہ بھی بتایا کہ اکیڈمی کے پہلے مرحلے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی جانب سے کارپوریٹ سوشل رسپانسبلٹی کے تحت 421 ملین روپے کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

جنید انور چوہدری نے اکیڈمی کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تربیتی پروگراموں کا دائرہ کار بلوچستان کے طلباء تک وسیع کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کو کامیاب بنانے کے لیے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بھی مدد لی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اصلاحات جاری ہیں۔ پاکستان میری ٹائم اکیڈمی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف