BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ کی تنقید کا شکار پوپ لیو سے امریکی وزیر خارجہ ملاقات کرینگے

  • پوپ لیو، جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جنگ اور ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی تھی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو جمعرات کو ویٹی کن میں پوپ لیو سے ملاقات کریں گے، جہاں ایران جنگ کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیتھولک رہنما پر مسلسل تنقید کے باعث یہ ملاقات خاصی حساس سمجھی جا رہی ہے۔

مارکو روبیو، جو ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر بھی ہیں، ویٹی کن کے اپاسٹولک پیلس میں پوپ سے بند کمرے میں ملاقات کریں گے، جو تقریباً آدھے گھنٹے جاری رہنے کی توقع ہے۔ بعد ازاں وہ ویٹی کن کے اعلیٰ سفارتکار کارڈینل پیٹرو پیرولین سے بھی ملاقات کریں گے۔

پوپ لیو، جو پہلے امریکی نژاد پوپ ہیں، نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جنگ اور ٹرمپ انتظامیہ کی سخت امیگریشن پالیسیوں پر کھل کر تنقید کی تھی، جس پر ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں ان پر متعدد عوامی حملے کیے۔

ٹرمپ نے پیر کو دعویٰ کیا تھا کہ پوپ ایران کے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے حق میں ہیں، جبکہ پوپ لیو نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلیسا ہمیشہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف رہا ہے اور اس کا مشن امن کا پیغام دینا ہے۔

امریکی سفیر برائے ویٹی کن برائن برچ کے مطابق مارکو روبیو اور پوپ کے درمیان گفتگو واضح اور دوٹوک ہونے کا امکان ہے۔ مارکو روبیو روم میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سے بھی ملاقات کریں گے، جنہوں نے ٹرمپ کے بیانات کے خلاف پوپ کا دفاع کیا تھا۔

Comments

200 حروف