BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کھیل

بھاری قیمت نہیں، کارکردگی اہم، جسٹن لینگر نے رشبھ پنت کے حق میں آواز اٹھا دی

  • لکھنؤ نے اس وکٹ کیپر بلے باز کو 2024 میں 3.21 ملین ڈالرز کی خطیر رقم کے عوض حاصل کیا تھا اور موجودہ سیزن کے لیے بھی انہیں برقرار رکھا، تاہم اب تک یہ سیزن ان کے لیے مایوس کن ثابت ہوا ہے
شائع اپ ڈیٹ

آئی پی ایل کے موجودہ سیزن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی مسلسل چھٹی شکست نے ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، تاہم ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ کپتان رشبھ پنت اپنی بھاری قیمت کے دباؤ میں نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ لکھنؤ نے پنت کو 2024 میں 3.21 ملین ڈالرز کی خطیر رقم کے عوض حاصل کیا تھا، لیکن موجودہ سیزن ان کے لیے اب تک مایوس کن رہا ہے۔

ممبئی انڈینز کے خلاف شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جسٹن لینگر نے کہا کہ پنت کی کارکردگی کا پیسوں سے کوئی تعلق نہیں، قیادت ایک مشکل ذمہ داری ہے اور وہ ٹیم کا بوجھ مسکراہٹ کے ساتھ اٹھائے ہوئے ہیں۔ پنت نے اس سیزن کی 9 اننگز میں محض 128 کے اسٹرائیک ریٹ سے 204 رنز بنائے ہیں، جو ان کے قد کاٹھ کے مطابق کم ہیں۔

لینگر کے مطابق پنت نے ٹیم کی خاطر اپنی بیٹنگ پوزیشن بھی تبدیل کی، جو ان کے بے لوث جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ دوسری جانب ممبئی کے خلاف 228 رنز کا بڑا مجموعہ نہ بچ پانے پر رشبھ پنت نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آغاز تو اچھا کیا لیکن آخر میں 10 سے 15 رنز کم رہ گئے تھے۔ لکھنؤ اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے اور اس کی پلے آف کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

Comments

200 حروف