BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
کاروبار اور معیشت

پی آئی اے کی نجکاری: انتظامی کنٹرول 25 مئی تک منتقل ہونے کا امکان

  • کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کو 25 فیصد حصص حاصل کرنے کے ارادے سے آگاہ کردیا
شائع اپ ڈیٹ

عارف حبیب کارپوریشن کی سربراہی میں قائم کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے بقیہ 25 فیصد حصص حاصل کرنے کے ارادے سے آگاہ کردیا جس کے بعد ایئر لائن کا انتظامی کنٹرول 25 مئی 2026 تک منتقل ہونے کی توقع ہے۔

پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے ایک نوٹس میں ایئر لائن نے بتایا کہ کنسورشیم نے نجکاری کمیشن کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے بقیہ ایکویٹی حصص حاصل کرنے کے اپنے ارادے سے آگاہ کردیا ہے جس سے قومی ایئر لائن کی نجی شعبے کی مکمل ملکیت میں منتقلی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

نوٹس کے مطابق توقعات ہیں کہ انتظامی کنٹرول نجکاری کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ پہلی کلوزنگ ڈیٹ یعنی 25 مئی 2026 کو یا اس سے پہلے منتقل کر دیا جائے گا، تاہم اس کا انحصار 29 جنوری 2026 کو دستخط شدہ شیئر پرچیز اینڈ سبسکرپشن ایگریمنٹ میں درج پیشگی شرائط کی تکمیل پر ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس کال آپشن کے ساتھ ضروری اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ بھی منسلک کردیا گیا ہے۔

اس سودے میں کل سرمایہ کاری کا تخمینہ تقریباً 180 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ اس میں کم از کم 55 ارب روپے حکومتِ پاکستان کو حصص کی فروخت کے طور پر ادا کیے جائیں گے جبکہ 125 ارب روپے پی آئی اے سی ایل میں تازہ ایکویٹی کے طور پر شامل کیے جائیں گے تاکہ ایئر لائن کی مالی تشکیلِ نو میں مدد مل سکے۔

نوٹس کے مطابق مجوزہ ایکویٹی انجکشن (سرمایہ کاری) سے طیاروں کے بیڑے کی توسیع اور اسے جدید کاری، نئے فضائی راستوں کی ترقی اور کسٹمر سروس اور آپریشنل سسٹمز میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔

کنسورشیم میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، دی سٹی اسکول (پرائیویٹ) لمیٹڈ، اے کے ڈی گروپ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے اے کے ڈی گروپ کے بانی چیئرمین عقیل کریم ڈھیڈی نے آگاہ کیا کہ عارف حبیب کنسورشیم نے حکومت سے پی آئی اے کے بقیہ 25 فیصد حصص حاصل کرلیے ہیں جس سے قومی ایئر لائن میں نجی شعبے کی ملکیت بڑھ کر 100 فیصد ہو گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ستمبر 2026 تک طیاروں کے بیڑے کی تعداد کو بڑھا کر 50 تک پہنچانا ہے۔

گزشتہ سال کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد حصص حاصل کیے تھے جس کے ساتھ یہ اعلان کیا گیا تھا کہ تقریباً 125 ارب روپے ایئر لائن میں دوبارہ سرمایہ کاری کے طور پر لگائے جائیں گے جبکہ بقیہ 10 ارب روپے حکومت کو حاصل ہوئے تھے۔

Comments

200 حروف