BR100 Increased By (0.47%)
BR30 Increased By (0.62%)
KSE100 Increased By (0.39%)
KSE30 Increased By (0.35%)
BAFL 55.86 Increased By ▲ 0.67 (1.21%)
BIPL 24.08 Decreased By ▼ -0.37 (-1.51%)
BOP 28.58 Decreased By ▼ -0.24 (-0.83%)
CNERGY 12.71 Increased By ▲ 0.42 (3.42%)
DFML 16.10 Decreased By ▼ -0.13 (-0.8%)
DGKC 181.61 Decreased By ▼ -0.27 (-0.15%)
FABL 91.60 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
FCCL 51.47 Decreased By ▼ -0.31 (-0.6%)
FFL 14.01 Increased By ▲ 0.08 (0.57%)
GGL 19.03 Increased By ▲ 0.97 (5.37%)
HBL 287.26 Increased By ▲ 0.31 (0.11%)
HUBC 191.51 Decreased By ▼ -0.97 (-0.5%)
HUMNL 9.12 Decreased By ▼ -0.28 (-2.98%)
KEL 5.94 Increased By ▲ 0.09 (1.54%)
LOTCHEM 26.31 Increased By ▲ 0.25 (0.96%)
MLCF 89.81 Decreased By ▼ -0.25 (-0.28%)
OGDC 299.74 Increased By ▲ 0.78 (0.26%)
PAEL 33.59 Increased By ▲ 0.09 (0.27%)
PIBTL 13.72 Decreased By ▼ -0.05 (-0.36%)
PIOC 231.06 Increased By ▲ 0.59 (0.26%)
PPL 217.47 Increased By ▲ 0.04 (0.02%)
PRL 99.19 Increased By ▲ 6.00 (6.44%)
SNGP 89.92 Increased By ▲ 0.19 (0.21%)
SSGC 22.62 Increased By ▲ 0.04 (0.18%)
TELE 7.05 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 11.82 Decreased By ▼ -0.28 (-2.31%)
TRG 56.55 Increased By ▲ 2.61 (4.84%)
UNITY 8.47 Decreased By ▼ -0.21 (-2.42%)
WTL 0.96 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

پانڈا بانڈ کا اجرا آخری مراحل میں ہے، وزیرِ خزانہ

آئندہ دو سے تین سال تک ہم یورو بانڈز اور سکوک تک رسائی حاصل کرسکیں گے، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے ایک متنوع حکمت عملی تیار کررہا ہے جس کے تحت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ 250 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈ کا اجرا آخری مراحل میں ہے۔

وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے یہ اعلان منگل کو یورپی یونین ۔ پاکستان اعلیٰ سطح بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم افتتاحی پانڈا بانڈز کے آخری مراحل میں ہیں۔ یہ چینی کرنسی (آر ایم بی) میں تقریباً 250 ملین ڈالر مالیت کے ہوں گے، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو مئی کے وسط تک ہم اسے بھی حتمی شکل دے کر جاری کردیں گے۔

وزیرِ خزانہ نے مطلع کیا کہ حکومت نے بین الاقوامی منڈیوں سے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ (جی ایم ٹی این) پروگرام کا بھی اعلان کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو سے تین سال تک ہم یورو بانڈز اور سکوک تک رسائی حاصل کرسکیں گے اور پہلی بار ہم ڈالر میں طے شدہ روپے کی شرح والے بانڈ کی کوشش کرنے جا رہے ہیں کیونکہ ہمیں اپنے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی طرف سے بہت زیادہ فیڈ بیک ملا ہے کہ ہماری مصنوعات کے ذخیرے میں اس لنک کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔

قبل ازیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ رواں سال جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سے ہمیں تقریباً تین ماہ کا امپورٹ کور (درآمدی بل کی ادائیگی کی صلاحیت) حاصل ہو جائے گا جو کہ ایک بین الاقوامی معیار ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے منافع اور ڈیوڈنڈ کی واپسی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، آگے بڑھتے ہوئے میکرو اکنامک استحکام کو پائیدار ترقی میں تبدیل کرنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

ٹیکسیشن کے محاذ پر وزیرِ خزانہ نے اعتراف کیا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے حکومت کو ابھی ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ٹیکس اور جی ڈی پی کے تناسب میں بہتری لانے اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دے کر مجموعی محصولات میں اضافے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت نے اپنے نظام میں موجود خامیوں اور لیکیجز کو دور کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بھی فائدہ اٹھایا ہے۔

Comments

200 حروف