BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

واشنگٹن ڈنر فائرنگ کیس، ملزم پر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کا الزام عائد

  • 31 سالہ کول ٹوماس ایلن کو پیر کے روز واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار شخص پر باضابطہ فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 31 سالہ کول ٹوماس ایلن کو پیر کے روز واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے صدر کو قتل کرنے کی کوشش کی۔

حکام کے مطابق ایلن نے وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ عشائیے کے دوران حملہ کیا، جو صحافیوں اور سیاستدانوں کی ایک اہم تقریب ہوتی ہے۔ عدالت میں پیشی کے دوران ملزم کو ہتھکڑیوں میں لایا گیا جبکہ اس نے الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

استغاثہ کی وکیل جوسلین بیلنٹائن نے کہا کہ ملزم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت صدر پر حملہ کیا۔ قائم مقام اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش کے مطابق ایلن نے صدر کو غدار قرار دیتے ہوئے اپنے اہلِ خانہ کو بھیجے گئے ایک ای میل میں حملے کا عندیہ دیا تھا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ملزم اپنے ساتھ 12 بور شاٹ گن، تین چاقو اور ایک نیم خودکار پستول لے کر آیا تھا۔ حکام نے اس کے قبضے سے فائر شدہ کارتوس بھی برآمد کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اس نے فائرنگ کی۔

عدالت نے ایلن کو کم از کم جمعرات تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے، جہاں اس کی ضمانت یا مزید حراست سے متعلق سماعت ہوگی۔ استغاثہ نے عندیہ دیا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید الزامات بھی عائد کیے جا سکتے ہیں۔

یہ واقعہ امریکہ میں بڑھتے ہوئے سیاسی تشدد کے رجحان کی ایک اور مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس نے اعلیٰ حکام کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Comments

200 حروف