ایف بی آر نے 12 ہزار 950 بڑے خوردہ فروشوں کو پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک کر دیا
- یکم اپریل 2026 تک سسٹم سے منسلک ٹیر ون ریٹیلرز، ٹیکسٹائل و چمڑے کے ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کی برانچوں اور آؤٹ لیٹس کی مجموعی تعداد 35,953 تک پہنچ گئی
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیر ون ریٹیلرز اور ہوٹلوں و ریسٹورنٹس کے لین دین کو دستاویزی شکل دینے کے لیے یکم اپریل 2026 تک 12,950 بڑے خوردہ فروشوں، ٹیکسٹائل و چمڑے کے ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کو پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سسٹم سے منسلک کر دیا ہے۔
یکم اپریل 2026 تک سسٹم سے منسلک ٹیر ون ریٹیلرز، ٹیکسٹائل و چمڑے کے ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کی برانچوں اور آؤٹ لیٹس کی مجموعی تعداد 35,953 تک پہنچ گئی ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے مرتب کردہ فہرست کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 11,376 ٹیر ون ریٹیلرز پی او ایس سسٹم کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئے ہیں، جبکہ ان ریٹیلرز کی 23,784 برانچوں کو سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 1,013 ریسٹورنٹس پی او ایس سسٹم کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئے اور ان کی 1,543 برانچیں ایف بی آر کے سسٹم سے منسلک ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں چمڑے اور ٹیکسٹائل کے کل 561 ریٹیلرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئے جبکہ ان کی 10,626 برانچوں کو سسٹم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026























Comments