BR100 Increased By (1.77%)
BR30 Increased By (1.96%)
KSE100 Increased By (1.59%)
KSE30 Increased By (1.65%)
BAFL 58.99 Increased By ▲ 1.14 (1.97%)
BIPL 25.64 Increased By ▲ 0.17 (0.67%)
BOP 34.61 Increased By ▲ 0.93 (2.76%)
CNERGY 8.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DFML 19.08 Increased By ▲ 0.06 (0.32%)
DGKC 206.32 Increased By ▲ 12.22 (6.3%)
FABL 91.07 Increased By ▲ 1.18 (1.31%)
FCCL 54.40 Increased By ▲ 2.26 (4.33%)
FFL 18.05 Increased By ▲ 0.04 (0.22%)
GGL 20.80 Increased By ▲ 0.13 (0.63%)
HBL 288.35 Increased By ▲ 4.43 (1.56%)
HUBC 219.59 Increased By ▲ 7.11 (3.35%)
HUMNL 11.07 Increased By ▲ 0.03 (0.27%)
KEL 8.05 Increased By ▲ 0.21 (2.68%)
LOTCHEM 28.77 Decreased By ▼ -0.19 (-0.66%)
MLCF 90.52 Increased By ▲ 4.01 (4.64%)
OGDC 317.99 Increased By ▲ 1.79 (0.57%)
PAEL 41.07 Increased By ▲ 1.11 (2.78%)
PIBTL 17.51 Increased By ▲ 0.24 (1.39%)
PIOC 278.98 Increased By ▲ 11.40 (4.26%)
PPL 225.84 Increased By ▲ 3.17 (1.42%)
PRL 34.63 Increased By ▲ 0.17 (0.49%)
SNGP 100.42 Increased By ▲ 1.33 (1.34%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.30 (1.12%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.90 Decreased By ▼ -0.30 (-2.68%)
TRG 69.78 Decreased By ▼ -0.81 (-1.15%)
UNITY 11.52 Increased By ▲ 0.08 (0.7%)
WTL 1.27 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

سرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان، او جی ڈی سی ایل کو 7.72 ارب روپے کی دسویں قسط مل گئی

  • 92 ارب روپے کی سود کی کل رقم بارہ مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کی جانی ہے
شائع April 24, 2026 اپ ڈیٹ April 24, 2026 02:10pm

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے جمعہ کو بتایا کہ اسے پاور ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ایچ ایل) سے 7.725 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔ یہ حکومت کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کے منصوبے کے تحت سود کی مد میں مسلسل دسویں ماہانہ قسط ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ جیسا کہ پہلے بتایا جا چکا ہے، 92 ارب روپے کی سود کی کل رقم بارہ مساوی ماہانہ اقساط میں ادا کی جانی ہے جس کا آغاز جولائی 2025 سے ہوا تھا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس قسط کی وصولی توانائی کے شعبے میں گردشی قرضوں کے حل کے لیے حکومتِ پاکستان کے اقدام کے تحت جاری پیش رفت کی عکاس ہے۔

سال 2024 میں گردشی قرضوں کی ادائیگی کے منصوبے کے حصے کے طور پر حکومت نے او جی ڈی سی ایل کو 82 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دی تھی، جو کہ پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے جاری کردہ پرائیویٹلی پلیسڈ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس میں کمپنی کی سرمایہ کاری کی اصل رقم کو ظاہر کرتی ہے۔

حکومت نے جولائی 2025 سے شروع ہونے والی بارہ مساوی اقساط میں 92 ارب روپے کے سود کی واپسی کی بھی منظوری دی تھی۔

اس طرح مارچ میں او جی ڈی سی ایل نے اعلان کیا تھا کہ اسے سود کی مسلسل نویں ماہانہ قسط موصول ہو گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل 23 اکتوبر 1997 کو کمپنیز آرڈیننس 1984 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت رجسٹر کی گئی تھی۔

Comments

200 حروف