کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 300 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 33 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 792 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 01 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 829 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 30 ہزار08 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار400 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 70 روپے کی کمی سے 8 ہزار 444 روپے ہوگئی۔

























Comments