کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 825 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 825 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار 400 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار837 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو کو سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 3 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 110 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 514 روپے ہوگئی۔

























Comments