BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کھیل

پی ایس ایل : پی سی بی نے زمبابوین کھلاڑی پر دو سال کیلئے پابندی لگادی

  • 29 سالہ کھلاڑی آئی پی ایل اور پی ایس ایل نیلامی میں فروخت نہیں ہو سکے تھے، اسلام آباد نے انہیں سائن کیا مگر انہوں نے کولکتہ کی جانب سے کھیلنے کو ترجیح دی
شائع اپ ڈیٹ

زمبابوے کے تیز گیند باز بلیسنگ مزارانی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدے کے باوجود انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں شمولیت اختیار کر لی۔

29 سالہ مزارابانی، جو آئی پی ایل اور پی ایس ایل کی نیلامی میں فروخت نہیں ہو سکے تھے بعد میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سائن کیے گئے تھے۔ تاہم انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے کو ترجیح دی، جہاں انہیں مستفیض الرحمان کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مستفیض کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی ہدایات پر ریلیز کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال سے آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے انعقاد کے اوقات تقریباً ایک ہی ہیں، جس کی وجہ سے کسی بھی بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے دونوں لیگز میں بیک وقت شرکت کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ واضح پیشکش اور بنیادی شرائط کی غیر مبہم منظوری کے باوجود کھلاڑی نے ایک متصادم انتظام کی خاطر اپنی ان ذمہ داریوں کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ بغیر کسی معقول وجہ کے اس طرح کے وعدوں سے پیچھے ہٹنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور ان اصولوں کے منافی ہے جو عالمی پیشہ ورانہ کھیلوں کے نظم و ضبط کو چلاتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے باؤلر کوربن بوش پر بھی ایک سال کی پابندی لگائی گئی تھی، جنہوں نے ممبئی انڈینز کی طرف سے کھیلنے کے لیے پشاور زلمی کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو ٹھکرا دیا تھا۔

Comments

200 حروف