BR100 Increased By (0.59%)
BR30 Increased By (1.07%)
KSE100 Increased By (0.46%)
KSE30 Increased By (0.52%)
BAFL 55.77 Decreased By ▼ -0.09 (-0.16%)
BIPL 24.33 Increased By ▲ 0.25 (1.04%)
BOP 28.81 Increased By ▲ 0.23 (0.8%)
CNERGY 12.80 Increased By ▲ 0.09 (0.71%)
DFML 16.08 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
DGKC 182.40 Increased By ▲ 0.79 (0.43%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.20 (-0.22%)
FCCL 51.99 Increased By ▲ 0.52 (1.01%)
FFL 14.02 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 20.10 Increased By ▲ 1.07 (5.62%)
HBL 289.44 Increased By ▲ 2.18 (0.76%)
HUBC 193.24 Increased By ▲ 1.73 (0.9%)
HUMNL 9.21 Increased By ▲ 0.09 (0.99%)
KEL 5.91 Decreased By ▼ -0.03 (-0.51%)
LOTCHEM 25.82 Decreased By ▼ -0.49 (-1.86%)
MLCF 90.45 Increased By ▲ 0.64 (0.71%)
OGDC 302.25 Increased By ▲ 2.51 (0.84%)
PAEL 33.73 Increased By ▲ 0.14 (0.42%)
PIBTL 13.71 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 231.08 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PPL 219.25 Increased By ▲ 1.78 (0.82%)
PRL 103.76 Increased By ▲ 4.57 (4.61%)
SNGP 90.13 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.02 Increased By ▲ 0.40 (1.77%)
TELE 7.23 Increased By ▲ 0.18 (2.55%)
TPLP 11.87 Increased By ▲ 0.05 (0.42%)
TRG 55.47 Decreased By ▼ -1.08 (-1.91%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.43 (-5.08%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
کاروبار اور معیشت

متحدہ عرب امارات کے قرض کی ادائیگی قریب، سعودی عرب کا 3 ارب ڈالر دینے کا فیصلہ

  • اضافی فنڈنگ موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی واپسی کی مدت میں طویل عرصے کے لیے توسیع کے علاوہ ہے، محمد اورنگزیب
شائع اپ ڈیٹ

سعودی عرب پاکستان کو اپنے مالی معاملات میں کئی ارب ڈالر کا فرق دور کرنے کے لیے 3 ارب ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرے گا جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کو قرض کی آئندہ ادائیگی میں مدد دینا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان کے لیے یہ اضافی فنڈنگ ریاض کی جانب سے پہلے سے موجود 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی واپسی کی مدت (رول اوور) میں طویل عرصے کے لیے توسیع کے علاوہ ہے۔

یہ اقدام ریاض اور اسلام آباد کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کی نشاندہی کرتا ہے جنہیں گزشتہ سال ایک باہمی دفاعی معاہدے کے ذریعے مزید مستحکم کیا گیا تھا جس کے تحت کسی بھی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

سعودی وزارت خزانہ کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ سعودی عرب پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن (بیلنس آف پیمنٹ) میں تعاون کے لیے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ رکھنے پر راضی ہوگیا ہے۔

پاکستان کو رواں ماہ متحدہ عرب امارات کو 3.5 ارب ڈالر کی ادائیگی کا سامنا ہے جس سے اس کے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے جو 27 مارچ تک تقریباً 16.4 ارب ڈالر تھے۔

متحدہ عرب امارات کو کی جانے والی یہ ادائیگی مجموعی ذخائر کے تقریباً 18 فیصد کے برابر ہے۔

7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک جون تک 18 ارب ڈالر سے زائد کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے جمعہ کو پاکستان کا دورہ کیا جسے معاملے سے واقف ایک ذرائع نے معاشی مدد کا اظہار قرار دیا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

وزارتِ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بتایا کہ یہ مدد پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات کے لیے ایک اہم وقت پر حاصل ہوئی ہے اور اس سے زرمبادلہ ذخائر کو بہتر بنانے اور ملک کے بیرونی اکاؤنٹ کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارت نے مزید کہا کہ پاکستان غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کو مارکیٹوں سے وابستہ اپنی ذمہ داریوں اور آئی ایم ایف کے تعاون سے چلنے والے پروگرام کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

Comments are closed.