پشاور : اسکول کی چھت گرنے سے 17 طلبہ، ایک استاد جاں بحق
- وزیراعظم شہباز شریف کا پشاور اسکول حادثے میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا
پشاور کے علاقے دیر کالونی میں واقع ایک اسکول کی چھت اچانک زمین بوس ہونے کے نتیجے میں کم از کم 17 طلبہ اور ایک استاد جاں بحق ہوگئے۔
چھت گرنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیرکرنے اور زخمیوں کے لیے ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قبل ازیں جون میں لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے کم از کم 14 بچے جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے وقت تقریباً 30 بچے وہاں کلاسز لے رہے تھے۔
30 مارچ 2026 کو ضلع بنوں میں شدید بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ دو بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

























Comments