BR100 Decreased By (-0.98%)
BR30 Decreased By (-0.58%)
KSE100 Decreased By (-0.97%)
KSE30 Decreased By (-1.07%)
BAFL 56.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.19%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.59%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -0.28 (-0.82%)
CNERGY 9.88 Decreased By ▼ -0.08 (-0.8%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -0.13 (-0.72%)
DGKC 204.93 Decreased By ▼ -1.58 (-0.77%)
FABL 100.10 Decreased By ▼ -0.36 (-0.36%)
FCCL 53.09 Decreased By ▼ -1.61 (-2.94%)
FFL 16.52 Decreased By ▼ -0.17 (-1.02%)
GGL 24.84 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
HBL 299.82 Decreased By ▼ -2.53 (-0.84%)
HUBC 217.08 Decreased By ▼ -2.30 (-1.05%)
HUMNL 10.61 Increased By ▲ 0.21 (2.02%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.18 (-2.43%)
LOTCHEM 29.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
MLCF 92.16 Decreased By ▼ -2.20 (-2.33%)
OGDC 316.29 Increased By ▲ 0.45 (0.14%)
PAEL 42.04 Decreased By ▼ -1.16 (-2.69%)
PIBTL 16.41 Decreased By ▼ -0.33 (-1.97%)
PIOC 300.24 Increased By ▲ 3.14 (1.06%)
PPL 216.84 Decreased By ▼ -2.94 (-1.34%)
PRL 50.86 Increased By ▲ 1.67 (3.39%)
SNGP 101.72 Decreased By ▼ -3.18 (-3.03%)
SSGC 26.98 Decreased By ▼ -1.27 (-4.5%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.14 (-1.59%)
TPLP 13.39 Increased By ▲ 0.12 (0.9%)
TRG 59.26 Decreased By ▼ -0.88 (-1.46%)
UNITY 10.30 Decreased By ▼ -0.13 (-1.25%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.03 (-2.38%)
پاکستان

تین ملکی دورہ: علاقائی کشیدگی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے

  • وزیر اعظم پانچ روزہ دورے میں قطر اور ترکیہ بھی جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ بدھ کے روز سعودی عرب کے دوطرفہ دورے پر جدہ پہنچ گئے ۔ یہ بات وزیراعظم کے دفتر نے ایک جاری بیان میں بتائی ہے۔

مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی نے ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود ہیں۔

وزیراعظم اپنے پانچ روزہ سرکاری دورے کے دوران قطر اور ترکی کا بھی دورہ کریں گے۔

بدھ کے روز جاری بیان میں دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے دوطرفہ نوعیت کے ہوں گے، جن کے دوران وزیراعظم دونوں ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور باہمی تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

سعودی عرب کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ریاض پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اضافی ڈپازٹس کا اعلان کر چکا ہے اور موجودہ 5 ارب ڈالر کی سہولت میں مزید تین سال کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا، وزیراعظم شہباز شریف ترکی میں پانچویں انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق ”وہ عالمی رہنماؤں کے ہمراہ لیڈرز پینل میں شرکت کریں گے اور فورم میں پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔“

وزیراعظم شہباز کی ترک صدر رجب طیب اردوان اور دیگر اہم عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

فورم میں پاکستان کی شرکت عالمی امور پر تعمیری سفارت کاری، کثیرالجہتی تعاون اور مؤثر عالمی روابط کے لیے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ دورہ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ اسلام آباد میں امریکا اورایران کے مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز دور کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔

Comments

200 حروف