BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیر داخلہ کا کراچی تا عراق فیری سروس کے لیے فزیبلٹی پلان تیار کرنے کا حکم

  • اسمگلنگ کی روک تھام میں کوسٹ گارڈز کے کردار کی تعریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زائرین کی سہولت کے لیے کراچی اور عراق کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کا فزیبلٹی پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے اسمگلنگ کی روک تھام میں پاکستان کوسٹ گارڈز کی کوششوں کو بھی سراہا۔

کوسٹ گارڈز ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر وزیر داخلہ نے ایک اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ تربیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی قربانی دینے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اجلاس میں حکام نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی 14 ہزار کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔

محسن نقوی نے حکام کو ہدایت کی کہ منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور اس سلسلے میں مسلسل اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈز خشکی اور سمندر دونوں جگہوں پر بشمول مشکل اور جنگی حالات میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے فورس کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر داخلہ کو پسنی سیف سٹی پروجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کا اختتام شہدا کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

Comments

200 حروف