دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں دشمن کو مہلک بھنور میں پھنسانے کی دھمکی دیدی
- تمام بحری آمدورفت مسلح افواج کے مکمل کنٹرول میں ہے، پاسداران انقلاب
ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے آبنائے ہرمز جیسے اہم بحری گزرگاہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے، اور خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غلط اندازے کی صورت میں دشمن ایک مہلک بھنور میں پھنس جائے گا۔
پاسدارانِ انقلاب کی بحری کمانڈ نے فارسی زبان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تمام بحری آمدورفت مسلح افواج کے مکمل کنٹرول میں ہے، یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر امریکی بحری ناکہ بندی کا حکم دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر دشمن نے کوئی غلط قدم اٹھایا تو وہ آبنائے ہرمز میں ایک مہلک بھنور میں پھنس جائے گا، اور اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں جہازوں کو نشانے ہوئے دکھایا گیا ہے۔























Comments