BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

تنازعات کا تسلسل عالمی برادری کیلئے تباہ کن ہوگا، احسن اقبال

  • پاکستان کو اسلام آباد امن مکالمے کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے، وزیر منصوبہ بندی
شائع اپ ڈیٹ

وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ باہمی عدم اعتماد کو مکالمے میں بدلنا چاہیے اور جنگ کے رجحان پر حکمت کو ترجیح دینی چاہیے، انہوں نے خبردار کیا کہ تنازعات کا تسلسل نہ صرف خطے بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو اسلام آباد امن مکالمے کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہے اور وہ متحارب فریقوں کو میدان جنگ سے مذاکرات کی میز پر لانے میں تعمیری کردار ادا کر رہا ہے۔

احسن اقبال نے پاکستان، ایران اور امریکہ کی قیادت سمیت دیگر دوست ممالک کی ان تعمیری کوششوں کو سراہا جنہوں نے امن کے لیے ایک موقع پیدا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں کی بنیاد یہ سادہ اصول ہے کہ عدم اعتماد کو مکالمے سے، تحمل کو کشیدگی میں اضافے سے اور حکمت کو جنگ کے جذبے پر غالب آنا چاہیے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جاری تنازعات اب صرف علاقائی مسئلہ نہیں رہے بلکہ ان کے معاشی اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں، جن میں مہنگائی میں اضافہ، توانائی کی فراہمی میں رکاوٹیں، غیر مستحکم مارکیٹس اور تمام ممالک میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال شامل ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ اگر یہ تنازع جاری رہا تو لاکھوں مزید افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں اور اس ناکامی کا بوجھ صرف متحارب فریقوں پر نہیں بلکہ دنیا بھر کے عام شہریوں پر مہنگائی، عدم تحفظ اور معاشی عدم استحکام کی صورت میں پڑے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات مثبت نتیجہ دیں گے اور کہا کہ ان کی کامیابی نہ صرف علاقائی امن بلکہ عالمی سطح پر لاکھوں خاندانوں کی معاشی سلامتی اور مستقبل کے استحکام کے لیے بھی ضروری ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ تاریخ ان لوگوں کو یاد نہیں رکھتی جنہوں نے بحران پیدا کیا بلکہ ان کو یاد رکھتی ہے جنہوں نے دانشمندی اور بصیرت کے ساتھ بڑے جنگی خطرات کو روکا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف