BR100 Decreased By (-0.19%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.21%)
KSE30 Decreased By (-0.28%)
BAFL 55.19 Increased By ▲ 0.15 (0.27%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 28.82 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
CNERGY 12.29 Decreased By ▼ -0.12 (-0.97%)
DFML 16.23 Decreased By ▼ -0.10 (-0.61%)
DGKC 181.88 Increased By ▲ 0.76 (0.42%)
FABL 91.39 Decreased By ▼ -0.63 (-0.68%)
FCCL 51.78 Increased By ▲ 0.74 (1.45%)
FFL 13.93 Increased By ▲ 0.14 (1.02%)
GGL 18.06 Decreased By ▼ -0.88 (-4.65%)
HBL 286.95 Decreased By ▼ -3.31 (-1.14%)
HUBC 192.48 Decreased By ▼ -1.04 (-0.54%)
HUMNL 9.40 Increased By ▲ 0.27 (2.96%)
KEL 5.85 Decreased By ▼ -0.04 (-0.68%)
LOTCHEM 26.06 Decreased By ▼ -0.24 (-0.91%)
MLCF 90.06 Increased By ▲ 0.67 (0.75%)
OGDC 298.96 Decreased By ▼ -1.43 (-0.48%)
PAEL 33.50 Increased By ▲ 0.20 (0.6%)
PIBTL 13.77 Increased By ▲ 0.16 (1.18%)
PIOC 230.47 Decreased By ▼ -0.69 (-0.3%)
PPL 217.43 Increased By ▲ 0.40 (0.18%)
PRL 93.19 Decreased By ▼ -0.26 (-0.28%)
SNGP 89.73 Increased By ▲ 0.02 (0.02%)
SSGC 22.58 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.14%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.20 (-1.63%)
TRG 53.94 Decreased By ▼ -0.10 (-0.19%)
UNITY 8.68 Increased By ▲ 1.00 (13.02%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.01 (-1.03%)
دنیا

امریکی افواج آبنائے ہرمز کو ’کلیئر‘ کر رہی ہیں، ٹرمپ کا دعویٰ

  • ایران کی بارودی سرنگیں بچھانے والی تمام کشتیاں تباہ کر دی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر امریکی صدر کی پوسٹ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کو ’’کلئیر‘‘ کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور ایران کے تمام بارودی سرنگیں بچھانے والے بحری جہاز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’ہم نے آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے‘‘ اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے ’’تمام 28 مائن بچھانے والے جہاز سمندر کی تہہ میں پہنچ چکے ہیں۔‘‘

ٹرمپ اس سے قبل بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ امریکی افواج نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کرتے ہوئے اس کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

تاہم گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایرانی حملوں کے خدشے نے آبنائے ہرمز کو عملاً بند کر دیا ہے، جو عالمی تیل کی ترسیل کی ایک انتہائی اہم گزرگاہ ہے۔ اس آبی راستے کی بندش یا محدود فعالیت نے عالمی توانائی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

اگرچہ اس راستے سے گزرنے والا زیادہ تر تیل براہِ راست امریکہ کو نہیں جاتا، اس کے باوجود امریکی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہفتے کے روز امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوا، جو جاری اور نازک جنگ بندی کے پس منظر میں ہو رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.