BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے سعودی ہم منصب محمد بن عبداللّٰہ الجدعان کو کامیاب دورہ پاکستان کے اختتام پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں الوداع کیا۔

ملاقات کے حوالے سے جاری ہوئے اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خزانہ نے خوش گوار تبادلہ خیال کیا، دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات اور جاری اقتصادی تعاون پر مختصر بات چیت ہوئی۔

محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے آئندہ موسم بہار کے اجلاسوں کے دوران محمد الجدعان سے دوبارہ ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

قبل ازیں اسلام آباد کے ایک روزہ دورے پر آئے ہوئے محمد الجدعان نے جمعہ کی شام وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے۔

سعودی معزز شخصیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد کے ساتھ اپنی حالیہ پُرتپاک اور دوستانہ ٹیلی فونک گفتگو کو خوشگوار انداز میں یاد کیا۔

انہوں نے پاکستان کیلئے ولی عہد کی گہری محبت اور گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان کیلئے مملکت کی دیرینہ اقتصادی اور مالی مدد کی تعریف کی جس نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت ہر مشکل گھڑی میں اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے درمیان ایک دائمی رشتہ ہے جو ولی عہد کی سرپرستی میں مزید مضبوط ہوا ہے۔

وزیراعظم نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی میں مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا۔


Comments

200 حروف