چین ایران کو اسلحے کی کھیپ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس
- ایسے اشارے ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ ان کھیپوں کی اصل شناخت چھپانے کے لیے انہیں تیسرے ممالک کے راستے بھیجنے پر کام کررہا ہے
سی این این نے جمعہ کی دیر رات تین ایسے افراد کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا جو حالیہ انٹیلی جنس جائزوں سے واقف ہیں کہ امریکی انٹیلی جنس اشارہ دے رہی ہے کہ چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے ایئر ڈیفنس سسٹم (فضائی دفاعی نظام) فراہم کرنے کی تیاری کررہا ہے۔
نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ بیجنگ ان کھیپوں کی اصل شناخت چھپانے کے لیے انہیں تیسرے ممالک کے راستے بھیجنے پر کام کررہا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ، وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواستوں کا کوئی جواب نہیں دیا۔
سی این این نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ بیجنگ کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے طیارہ شکن میزائل سسٹم، جنہیں مین پیڈز کہا جاتا ہے منتقل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
امریکہ اور ایران کے درمیان ہفتے کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح مذاکرات ہونے والے ہیں جن کا مقصد اپنی 6 ہفتوں سے جاری جنگ کے خاتمے کی راہیں تلاش کرنا ہے۔

























Comments