دنیا
پاکستان اور افغانستان امن مذاکرات میں جامع حل تلاش کرنے پر متفق، چین کا دعویٰ
- ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے گا جو صورتحال مزید بگڑے یا پیچیدہ ہو، ترجمان وزارتِ خارجہ
چین کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو بتایا کہ امن مذاکرات کے دوران پاکستان اورافغانستان نے اس تنازع کا جامع حل تلاش کرنے پر اتفاق کرلیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبر میں دونوں ممالک کے درمیان شروع ہوا تھا۔
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ چین میں ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں گے جن سے صورتحال مزید بگڑے یا پیچیدہ ہو۔
ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا اور مذاکرات کے لیے اپنا پلیٹ فارم مہیا کرتا رہے گا۔

























Comments