BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ بینک کی جانب سے 1.43 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کی بر وقت ادائیگی

  • 450 ملین ڈالر رواں ہفتے ادا کیے جائیں گے ، بقیہ 3 ارب ڈالر کی ادائیگی دو اقساط میں کی جائے گی
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 8 اپریل 2026 کو میچور ہونے والے 1.43 ارب ڈالر مالیت کے یورو بانڈ کی ادائیگی کامیابی سے کردی ہے۔

مرکزی بینک نے بدھ کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے 7 اپریل 2026 کو پاکستان کے انٹرنیشنل بانڈ کی 1.43 ارب ڈالر کی ادائیگی کامیابی سے مکمل کرلی ہے جس میں 1.3 ارب ڈالر اصل رقم اور بقیہ رقم سود پر مشتمل ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ ادائیگی ایجنٹ بینک کو کردی گئی ہے تاکہ 8 اپریل 2026 کو میچورٹی کی تاریخ پر بانڈ ہولڈرز میں تقسیم کی جاسکے۔

رائٹرز کی منگل کی ایک رپورٹ کے مطابق دو سرکاری اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان رواں ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کو 3.5 ارب ڈالر کا قرض واپس کرے گا۔ اس ادائیگی سے ملک کے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ بڑھے گا اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے پروگرام کی شرائط کی خلاف ورزی کا خطرہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔

اہلکاروں کے مطابق 450 ملین ڈالر رواں ہفتے ادا کیے جائیں گے جب کہ بقیہ 3 ارب ڈالر کی ادائیگی دو اقساط میں کی جائے گی، 2 ارب ڈالر 17 اپریل کو اور 1 ارب ڈالر 23 اپریل کو ادا ہوں گے۔

ان میں سے کچھ قرضے 1990 کی دہائی کے آخر کے ہیں جن کی ادائیگی کی مدت بارہا بڑھائی جاتی رہی اور ان پر شرحِ سود تقریباً 6.5 فیصد تھی۔

دفترِ خارجہ نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسٹیٹ بینک یو اے ای کے قرضوں کی واپسی کا عمل شروع کررہا ہے، تاہم دفترِ خارجہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن ان قیاس آرائیوں کو سختی سے مسترد کر دیا کہ یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ کے حالیہ بحران سے متعلق کسی جغرافیائی و سیاسی اختلافات کا نتیجہ ہے۔

پاکستان سعودی عرب کا ایک دیرینہ اور مضبوط اتحادی ہے، جبکہ یمن کے تنازع اور آبنائے ہرمز کی بندش کی وجہ سے تیل کی آمدنی میں ہونے والے نقصان کے باعث حالیہ مہینوں میں ابوظہبی اور ریاض کے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 27 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 16.38 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، جس سے ملک کے مجموعی ذخائر 21.79 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

Comments

200 حروف