امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے باوجود بحرین میں دھماکوں کی آوازیں
- منامہ کے قریب جزیرہ سترہ سے دھواں اٹھنے لگا، جہاں بحرین کی اہم ترین توانائی کی تنصیبات واقع ہیں
بحرین کے دارالحکومت منامہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، یہ واقعہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے محض چند گھنٹے بعد پیش آیا ہے۔
بحرین کی وزارتِ داخلہ کے مطابق سول ڈیفنس کے عملے نے ایرانی جارحیت کا نشانہ بننے والی تنصیب میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے رپورٹر نے منامہ کے قریب جزیرہ سترہ سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا، جہاں بحرین کی اہم ترین توانائی کی تنصیبات واقع ہیں۔
اس سے قبل تہران اور واشنگٹن دونوں نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کا اعلان کیا تھا۔ یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو تباہ کرنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے سے محض ایک گھنٹہ پہلے طے پایا۔
جنگ بندی کے اعلان کے کچھ ہی دیر بعد قطر کی وزارتِ دفاع نے بھی میزائل خطرے سے نمٹنے کا اعلان کیا۔ باضابطہ اعلان سے قبل دوحہ کی وزارتِ داخلہ نے بتایا تھا کہ فضا میں تباہ کیے گئے میزائلوں کا ملبہ گرنے سے ایک بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔
























Comments