کاروبار اور معیشت
ایک تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا، چاندی کے نرخ میں استحکام
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 657 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 572 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 744 روپے پر مستحکم رہی۔

























Comments