BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
مارکٹس

جیٹ فیول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پی آئی اے کے آپریشنز محدود، تمام رعایتیں ختم

  • قومی کیریئر کا بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اپریل اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا بھی اعلان
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر تمام رعایتیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کیریئر کے بقول یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں مسلسل بڑھتی قیمتوں اور ممکنہ نقصانات سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”پی آئی اے نے تمام رعایتیں ختم کرنے کا پالیسی فیصلہ کیا ہے۔ صرف شیرخوار اوردیگر بچوں کے لیے خصوصی رعایت برقرار رہے گی۔“

قومی کیریئر نے بیجنگ اور کوالالمپور کے لیے اپنی پروازیں بالترتیب 11 اپریل اور 14 اپریل سے معطل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے علاوہ دیگر خلیجی ممالک کے لئے پروازیں بھی اپریل کے آخر تک معطل کی جارہی ہیں۔“

پی آئی اے نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن ہفتے میں 16 پروازوں تک محدود ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سارا بوجھ مسافروں پر نہیں ڈالا جا سکتا، کچھ سخت انتظامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

اہلکار نے مزید کہا کہ ”امید ہے کہ بین الاقوامی قیمتیں جلد ہی معمول کی سطح پر آ جائیں گی، جس کے بعد تمام متاثرہ راستے بحال ہو جائیں گے۔“

یہ اعلان ایران پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کے درمیان سامنے آیا ہے، جس نے پورے مشرق وسطیٰ میں ہوا بازی میں خلل ڈالا، کئی ایئر لائنز نے خطے میں فضائی حدود سے بچنے کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کری ہیں۔

آبنائے ہرمز 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد ایران کے جوابی حملوں کی وجہ سے جہاز رانی کے لئے بڑی حد تک بند ہے، جہاں سے عراق، سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات سے خام تیل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی گزرتی ہے۔

Comments

200 حروف