کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,400 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 34 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 676 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 915 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 20 ہزار406 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 86 ہزار 962 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 160 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 794 روپے ہوگئی۔























Comments