BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں ملک کا پہلا گرین بانڈ پاکستانی روپے میں لسٹ

  • پی ایف ایس ایل کی جانب سے جاری کردہ اس گرین بانڈ کو برطانوی حکومت کے موبی لسٹ پروگرام کی تکنیکی معاونت سے تیار کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے اپنی پائیدار مالیاتی منڈی کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا، اس سلسلے میں ملک کا پہلا گرین بانڈ پاکستانی روپے میں اسٹاک ایکسچینج پر لسٹ کردیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے منصوبوں کے لیے نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنا ہے۔

پرواز فنانشل سروسز لمیٹڈ (پی ایف ایس ایل) کی جانب سے جاری کردہ اس گرین بانڈ کو برطانوی حکومت کے موبی لسٹ پروگرام کی تکنیکی معاونت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس بانڈ کا مقصد قابلِ تجدید توانائی ، شفاف زراعت اور ماحول دوست نقل و حمل کے منصوبوں کے لیے مالی وسائل فراہم کرنا ہے۔

اس لسٹنگ کی مناسبت سے ایک گونگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں وزارتِ خزانہ، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، کارانداز پاکستان اور اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر، جین میریٹ نے کہاکہ برطانیہ کو فخر ہے کہ اس نے پرواز گرین بانڈ کے اجرا میں معاونت کی، یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح جدید ترقیاتی مالیات مقامی مارکیٹوں کو ماحولیاتی اقدامات اور پائیدار ترقی کے لیے نجی سرمایہ کاری متحرک کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ 2024 میں قائم کردہ سوشل امپیکٹ فنانسنگ کمیٹی کا سوشل امپیکٹ فریم ورک گرین بانڈ کے اجرا جیسے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صرف پبلک فنانسنگ پاکستان کی ترقیاتی اور موسمیاتی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتے، لہٰذا بامعنی اثرات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کیپٹل مارکیٹس کو مضبوط بنانے اور سوشل امپیکٹ فنانسنگ کو فروغ دینے کے لیے نجی سرمائے کا حصول نہایت اہم ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف